جو بائیڈن صدارت کے قریب ٹرمپ عدالت کے قریب

جو بائیڈن سات کروڑ ووٹ حاصل کرنے والے پہلے امریکی صدر بن جائیں گے

سابق امریکی نائب صدر جو بائیڈن امریکی صدارت سے محض 17 انتخابی ووٹ دور ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ اور جو بائیڈن کے درمیان صدارتی جنگ نے پولنگ کے چند گھنٹوں بعد ہی امریکی سیاسی منظرنامے کو غیریقینی بنا دیا ہے۔

سی این این کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پنسلوینیا سمیت متعدد ریاستوں میں اتنخابی دھاندلی کا الزام لگایا ہے۔ انہوں نے اس دھاندلی کے خلاف قانونی چارہ جوئی کے لیے سپریم کورٹ جانے کا اعلان کیا ہے۔

امریکی ریاستوں جارجیا اور پنسلوینیا میں دوڑ سخت ہونے کے بعد انتخاب معطل رہا۔ ان ریاستوں میں ریپبلیکنز کی جیت کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ کی فتح ضروری تھی۔

بدھ کی رات امریکا ریاست ایریزونا میں ووٹوں کی گنتی کے نتائج کا منتظر تھا۔ نیواڈا سے اعلان کیا گیا کہ وہ جمعرات کی درمیانی شب تک اپنے تازہ ترین نتائج کی اطلاع نہیں دے گا۔

مشی گن میں بائیڈن کی فتح کا مطلب ہے کہ انہوں نے اب مڈویسٹ اور پنسلوینیا میں "بلیو وال” کے دو تہائی حصے پر فتح حاصل کر لی ہے۔ جس نے چار سال قبل ٹرمپ کی فتح کی راہ ہموار کی تھی۔

جو بائیڈن 7 کروڑ ووٹ حاصل کرنے والے پہلے امریکی بن گئے ہیں۔ نیواڈا اور ایریزونا میں تاحال گنتی مکمل نہیں ہوسکی ہے۔ اگر جو بائیڈن مذکورہ ریاستوں میں برتری برقرار رکھتے ہیں تو ان کے پاس 46 ویں صدر ہونے کے لیے کافی ووٹ ہوں گے۔

متعلقہ تحاریر