ترک مہمان بنے اب پاکستانیوں کے میزبان

مشہور ترک شیف براک اوزدمیر اسلام آباد، لاہور ، مری اور نتھیا گلی میں اپنے ریسٹورنٹس کھولنے کا ارادہ رکھتے ہیں

ایسے وقت میں جب پاکستانی کاروبار کرنے کے لیے ترکی جانے کو ترجیح دے رہے ہیں ترکی کے معروف شیف اور ولاگر "براک اوزد میر” نے پاکستان کا رخ کرلیا ہے۔

اِس سے یہ بات واضح ہو رہی ہے کہ پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری اور کاروبار کرنے کی آسانی میں مذید وسعت پیدا ہو رہی ہے۔

ترک مہمان پاکستان میں اپنی فوڈ چین قائم کرنے کا بھی باقاعدہ اعلان کرچکے ہیں۔ معروف شیف نے بتایا کہ وہ اسلام آباد، لاہور، مری اور نتھیا گلی میں ریسٹورنٹس کھولیں گے۔ یہ بات پاکستان کے لیے نہایت خوش آئند تصور کی جارہی ہے۔

منفرد انداز میں ذائقہ دار کھانا تیار کرنا اوزدمیر کے بائیں ہاتھ کا کھیل ہے۔ اوزد میر کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان اور ترکی کے درمیان مثبت تعلقات سے بہت خوش ہیں۔

اکتیس اکتوبر سے 3 نومبر تک مشتمل چار روزہ دورے کے دوران انہوں نے اسلام آباد میں قیام کیا۔ اپنے قیام کے دوران وہ عوام میں گھل مل گئے اور اپنے ہاتھ کے ذائقہ سے عوام کے دل جیت لیے۔

 

 

View this post on Instagram

 

Czn farkıyla Diet Kek sever misiniz?🤗❤️ 🍫 🧁 #cznburak #tiktok

A post shared by Burak Özdemir (@cznburak) on

ترک شیف نے اسلام آباد میں قائم پناہ گاہ کا دورہ کیا۔ اسٹاف کے ساتھ نہ صرف کھانا بنانے میں مدد کی بلکہ خوش دلی سے سب کو کھانا پیش بھی کیا۔

معروف شیف نے پشاور زلمی کی فرنچائز کے مالک جاوید آفریدی سے بھی ملاقات کی اور پاکستان کے ثقافتی رنگ میں رنگ گئے۔

ترک شیف کو پاکستان کی چائے بھاگئی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ چائے کے مزے لیتے ہوئے اسے فنٹاسٹک کہہ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ "براک اوزد میر” کے سوشل میڈیا پر فالوورز کی تعداد 3 کروڑ سے بھی زیادہ ہے۔

متعلقہ تحاریر