امریکہ میں پہلی مرتبہ خواجہ سراء سینیٹر منتخب

سارہ میک برائیڈ نے ریپبلکن اسٹیوو واشنگٹن کو شکست دی ہے اور وہ امریکہ میں پہلی بار منتخب ہونے والی خواجہ سراء سینیٹر بن گئیں ہیں

سارہ میک برائیڈ امریکہ کی پہلی خواجہ سراء ہیں جو بطور سینیٹر منتخب ہوئی ہیں۔ سارہ میک برائیڈ الیکشن میں ڈیلاویئیر سے الیکشن میں کھڑی ہوئی اور فاتح رہیں۔

تیس برس کی سارہ میک برائیڈ نے ریپبلکن پارٹی کی امیدوار تھیں جنہوں نے ڈیموکریٹ پارٹی کے اسٹیوو واشنگٹن کو شکست دے دی۔ اس نشست پر ان سے قبل ڈیموکریٹ پارٹی سے حیریس میکڈوویل منتخب ہوئے تھے۔

سارہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے انتخاب میں کامیابی حاصل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے مبارکباد بھی پیش کی، تاہم انہوں نے کسی کو مخاطب نہیں کیا۔

سارہ میک برائیڈ نے ہم جنس پرستیوں کے گروہ ایل جی بی ٹی کیو ایڈوکیسی گروپ برائے انسانی حقوق کے لیے بحیثیت پریس سیکریٹری کام کیا اور امریکہ کے سابقہ صدر براک اوبامہ کی صدارت میں وائٹ ہاؤس میں ٹرینی بھی رہیں۔

سارہ میک برائیڈ اس مرتبہ کے دلچسپ انتخابات میں تاریخ رقم کرنے والے امیدواران میں سے ایک ہیں۔

اپنی فتح کے موقع پر سارہ میک برائیڈ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ” اس جیت نے یہ ثابت کر دیا کہ امریکی جمہوریت ہر طبقے کو مساوی حقوق دیتی ہے۔

 

مہم برائے انسانی حقوق کی پریس سیکریٹری سارہ میک برائیڈ نے مزدور طبقے کو صحت اور تعلیم کی فراہمی کے حوالے سے بھی بے تحاشہ کام کیا۔

سارہ نے ٹرانس جینڈرز اور ہم جنس پرستوں کی تحریک میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

متعلقہ تحاریر