چِل گریٹا کے بعد چِل ڈونلڈ چِل

دنیا بھر میں ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے آگاہی اور بہتری کے لیے کام کرنے والی گریٹا تھنبرگ نے ڈونلڈ ٹرمپ سے بدلہ لے لیا۔

ماحولیات پر کام کرنے والی سرگرم کم سن کارکن گریٹا تھنبرگ نے اپنے ٹوئٹ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اُن ہی کے الفاظ یاد دلا دیئے۔

پچھلے سال گریٹا کی تصویر ٹائم میگزین میں شائع ہونے پر صدر ٹرمپ اور گریٹا کے درمیان سوشل میڈیا پر بحث چھڑگئی تھی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے12 دسمبر 2019 کو ٹوئٹ کیا تھا کہ گریٹا کو پہلے اپنے غصے پر قابو پانے کے لیے کام کرنا چاہیے اور پھر کسی دوست کے ساتھ ایک پرانی فلم دیکھنے کے لیے جانا چاہیے۔

ٹوئٹ کے آخر میں ٹرمپ نے گریٹا کو ‘چِل’ کرنے کا مشورہ بھی دیا تھا۔

اب جبکہ صدارتی انتخاب کے حوالے سے جو بائیڈن ٹرمپ کو ٹف ٹائم دے رہے ہیں تو ٹرمپ بھی گڑبڑا گئے ہیں ۔ ٹرمپ نے ٹوئٹ کردیا  کہ ووٹوں کی گنتی روکی جائے ۔

بس پھر کیا تھا گریٹا تھنبرگ نے موقع ملتے ہی حساب برابر کرلیا۔ سوئیڈش طالبہ نے ٹرمپ کو انتخابی نتائج پر ٹھنڈا رہنے اور غصے کو قابو میں رکھنے پر زور دیتے ہوئے ان کا 11 ماہ پرانا پیغام شیئر کردیا۔ جس کے آخر میں انہوں نے بھی ’چِل ڈونلڈ چِل‘ لکھا۔

 

متعلقہ تحاریر