پلے اسٹیشن اور ایکس باکس کے نئے کونسولز کے درمیان دلچسپ مقابلہ

پی ایس 5 کے ڈیجیٹل ورژن کی قیمت 400 سے 500 ڈالرز ہے۔ جبکہ ایکس باکس سیریز ایکس کی قیمت 500 ڈالرز کے قریب ہے۔

رواں ہفتے مائیکرو سافٹ کی جانب سے ایکس باکس سیریز ایکس کو 10 نومبراور سونی پی ایس 5 کو 12 نومبر کو لانچ کیا جائے گا۔

اس مرتبہ سونی اور مائیکرو سافٹ نے گیمنگ کے مستقبل کے لیے کنسول کا ایک نیا اور منفرد ماڈل پیش کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اس میں تقریباً چار ہزار گیمز ہیں جن کا لوڈنگ ٹائم تیز ہوگا۔

پی ایس 5 کے ڈیجیٹل ورژن کی قیمت 400 سے 500 ڈالرز ہے۔ جبکہ ایکس باکس سیریز ایکس کی قیمت 500 ڈالرز کے قریب ہے۔

امپئر انیلیسس میڈیا ریسرچ فرم کی رپورٹ کے مطابق ایکس باکس ایکس اور پی ایس کنسولز کی 2021ء کے آخر میں متوقع فروخت ایک کروڑ 30 لاکھ تک ہوگی۔ جبکہ پی ایس 5 کی متوقع فروخت تقریباً ایک کروڑ 80 لاکھ تک ہوگی۔

یہ بھی پڑھیے

ایپل کا گوگل کی طرز پر سرچ انجن متعارف کرانے کا اعلان

ایسے افراد جن کا رجحان گیم کے بہترین گرافکس اور کارکردگی کی جانب ہوتا ہے۔ ان کے لیے ایکس باکس سیریز ایکس کو طاقتور ترین کنسول کی حیثیت سے پروموٹ کیا جا رہا ہے۔

پی ایس 5 کے پری آرڈرز چند ہفتوں قبل ہی شروع کردیئے گئے تھے۔ جس کے بعد چند منٹوں میں ہی پروڈکٹ کا اسٹاک کئی ویب سائٹس پر ختم ہوگیا تھا۔ اسٹاک میں کمی نے گیمز کے شائقین کو بہت مایوس کیا۔

ایکس باکس کا نیا کنسول ایٹ کے الٹرا ایچ ڈی ریزولیوشن اور 120 فریمز پر سیکنڈ رینڈرنگ کا حامل ہے۔ جبکہ ایکس باکس سیریز ایس فور کے الٹرا ایچ ڈی ریزولیوشن اور 60 فریمز پر سیکنڈ کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ایکس باکس گیم پاس سبسکرپشن سروس میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے جس میں سو ٹائٹل اور نئے گیمز بھی شامل ہیں۔ اس کے صارفین کی تعداد تقریباً ایک کروڑ 50 لاکھ ہے۔ جبکہ سونی اپنے مشہور ٹائٹل پلے اسٹیشن جیسی سروسز پر دستیاب کرنے سے گریزاں ہے۔

مالی خدمات اور سرمایہ کاری کی کمپنی ویڈبش سیکیورٹی کے تجزیہ کار مائیکل پیکچر کا کہنا ہے کہ جو افراد ایکس باکس کا استعمال کرتے ہیں وہ اس کا نیا ورژن خریدیں گے۔ جبکہ پلے اسٹیشن کے صارفین اسے ہی خریدیں گے۔

متعلقہ تحاریر