پاکستان کی ٹی ٹوینٹی سیریز میں زمبابوے کے خلاف فتح

اپنا پہلا میچ کھیلنے والے عبداللہ شفیق اور خوشدل شاہ نے 130 رنز بنا کر فیصلہ کُن اننگز کھیلے

پاکستان نے 3 ٹی ٹوینٹی میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں زمبابوے کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 3 صفر سے اپنے نام کر لی ہے۔

منگل کے روز سیریز کے آخری میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی پاکستان کو 130 رنز کا ہدف دیا۔

پاکستان کے لیگ اسپنر عثمان قادر نے اِس میچ میں بھی شان دار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 4 وکٹیں حاصل کرکے میچ اور سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پاکستانی بلے بازوں نے پُر سکون انداز میں اننگز کا آغاز کیا اور  فخر زمان 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

اپنا پہلا میچ کھیلنے والے عبداللہ شفیق اور خوشدل شاہ نے 130 رنز بنا کر فیصلہ کُن اننگز کھیلے۔

متعلقہ تحاریر