گلگت بلتستان انتخاب تحریک انصاف جیتے گی یا پیپلزپارٹی؟

تحریک انصاف مقبول ترین جماعت بن چکی ہے۔ پیپلزپارٹی دوسرے، جبکہ مسلم لیگ (ن) تیسرے نمبر پر ہے

گیلپ کے سروے کے مطابق پاکستان کے عارضی صوبے گلگت بلتستان کے عوام میں پاکستان تحریک انصاف مقبول ترین جماعت ہے۔ پیپلزپارٹی دوسرے، جبکہ مسلم لیگ (ن) تیسرے نمبر پر ہے۔ 15 نومبر کو ہونے والے انتخاب میں تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) میں گھمسان کا رن پڑے گا۔

گیلپ پاکستان نے اپنے حالیہ سروے کے دوران لوگوں سے پوچھا کہ وہ کس جماعت کو ووٹ دیں گے۔ 27 فیصد لوگوں نے کہا کہ وہ پاکستان تحریکِ انصاف کو ووٹ دیں گے۔ 24 فیصد نے پیپلزپارٹی کا نام لیا۔ جبکہ صرف 14 فیصد لوگوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کہا۔

اس حساب سے دیکھا جائے تو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) گلگت بلتستان کی مقبول ترین جماعت ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) دوسرے، جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) (پی ایم ایل این) تیسرے نمبر پر ہے۔

گیلپ پاکستان کے مطابق قریبی تجزیہ سے پتہ چلتا ہے کہ گلگت بلتستان کے 3 میں سے 2 ڈویژن (دیامر اور گلگت) میں پاکستان پیپلزپارٹی تحریک انصاف سے آگے ہے۔ جبکہ پی ٹی آئی بلتستان کے علاقے میں آگے ہے۔

یہ بھی پڑھیے

گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کے نعرے اور دعوےسچ ثابت ہوں گے؟

جلسہ

سروے میں کہا گیا کہ گلگت بلتستان کے الیکشن میں پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کے مابین گھمسان کا رن پڑے گا۔ دونوں جماعتوں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوگا۔

گیلپ پاکستان کے مطابق گلگت بلتستان میں ماضی کو دیکھا جائے تو یہ انتخاب پیپلزپارٹی کے حق میں ہوسکتا ہے۔ پیپلزپارٹی الیکشن میں تحریک انصاف سے زیادہ نشستیں جیت سکتی ہے۔

گیلپ پاکستان نے یہ واضح کیا ہے کہ سروے میں غلطی کی گنجائش ہوسکتی ہے۔

ادھر حکومتی وزراء پریس کانفرنسز میں اپنی جیت کا دعویٰ کر رہے ہیں۔ (ن) لیگ کا کہنا ہے کہ الیکشن وہی جیتیں گے۔ جبکہ پیپلزپارٹی بھی اپنی متوقع فتح کے حوالے سے بیان بازی میں پیچھے نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیے

گلگت بلتستان میں انتخابی مہم عروج پر

متعلقہ تحاریر