نئی سرکاری بھرتیوں پر پنشن ختم کرنے کا فیصلہ

نئے سرکاری ملازمین نجی شعبے میں قائم پینشن فنڈ میں اپنی بچت جمع کراسکیں گے۔ اس طرح مستقبل میں سرکاری شعبے میں ملازمین کو کنٹریبیوٹری پینشن کے نظام کے تحت بھرتی کیا جائے گا۔

پاکستان میں نئے سرکاری ملازمین کو اب پنشن نہیں ملے گی۔ نئی بھرتی پر پنشن ختم کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا ہے اور نئے سرکاری ملازمین کو نجی شعبے  کی طرز پر پُرکشش تنخواہیں اور مراعات دینے کی تجویز زیر غور ہے۔

نئے سرکاری ملازمین نجی شعبے میں قائم پینشن فنڈ میں اپنی بچت جمع کراسکیں گے۔ اس طرح مستقبل میں سرکاری شعبے میں ملازمین کو کنٹریبیوٹری پینشن کے نظام کے تحت بھرتی کیا جائے گا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق پاکستانی خزانے پر پینشن کے بڑھتے ہوئے بوجھ میں کمی لانے کے لیے پاکستان میں پے اینڈ پینشن کمیشن کی اصلاحات میں پینشن کے بغیرسرکاری نوکریوں کا نظام متعارف کرانے کی تجویز دی گئی جس پر عمل درآمد کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

وفاقی کابینہ احتجاج کرنے والے سرکاری ملازمین کا کیا فیصلہ کرے گی؟

 ذرائع کے مطابق اس پر اصولی اتفاق رائے ہوا ہے کہ پاکستان میں پینشن کے بڑھتے ہوئے بوجھ کو مستقل بنیادوں پر حل کرنے کےلیے پاکستان میں سرکاری شعبے کی تمام اسامیوں پر بھرتیوں میں سرکاری پینشن کی سہولرت ختم کرنے اور انہیں نجی شعبے کی طرز پر اچھی تنخواہیں دی جائیں گی۔ ملازمین اپنی ماہانہ آمدن سے نجی شعبے میں قائم ہونے والی پینشن فنڈز میں سرمایہ کاری کرنے اور اپنی آخری عمر کےلیے آمدن کا مستقل ذریعہ پیدا کرنے کا موقع فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سرکاری شعبے میں نئی نوکریوں کے ڈھانچہ کیلئے پاکستان میں نجی شعبے میں رائج پرکشش تنخواہوں اور مراعات کے پیکیجز کا جائزہ لیا جا رہا ہے جس میں ان کے لیے اتنی تنخواہ اور مراعات دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں وہ نہ صرف روزمرہ کے اخراجات برداشت کر سکیں بلکہ ریٹائرمنٹ کے بعد مستقل آمدن کا ذریعہ بھی پیدا کر سکیں۔

اس ضمن میں کارپوریٹ سیکٹر میں دی جانے والی تنخواہوں اور مراعات کے پیکجز پر کام جاری ہے۔ حُکام کے مطابق سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے پاکستان میں نجی شعبے میں پرائیویٹ پینشن فنڈ قائم کر دیے ہیں جن میں نجی شعبے کے ملازمین اپنی تنخواہوں سے ماہانہ بچت ہر ماہ رکھواکر مدت پوری ہونے پر اُس پر منافع سمیت ماہانہ پینشن حاصل کر سکیں گے ۔

پاکستان میں پینشن اور تنخواہوں پر نظرثانی کیلئے قائم پے اینڈ پینشن کمیشن میں اس معاملے پر بھی اتفاق رائے ہو گیا ہے کہ کمیشن کی نئی سفارشات میں کسی بھی ملازم کی تنخواہوں اور پینشن میں کمی نہیں کی جائے گی اور ان کی شرائط ملازمت میں انہیں جو تنخواہوں، مراعات، سالانہ اضافہ اور پینشن دینے کا معاہدہ ہوا ہے وہ انہیں بدستور ملتا رہے گا۔

پے اینڈ پینشن کمیشن نے آئندہ وفاقی بجٹ کیلئے سفارشات کی تیاری شروع کر دی ہے

متعلقہ تحاریر