چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا خواتین کی پی ایس ایل شروع کرنے کا عندیہ

پی سی بی آئندہ برس اکتوبر پی ایس ایل انڈر19 بھی شروع کرے گا،انگلش کھلاڑی پاکستان آئیں گے

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ نے خواتین کی پی ایس ایل  متعارف کرانے کی منصوبہ بندی شروع کردی۔رمیز راجہ  کہتے ہیں وہ پی سی بی کو خواتین لیگ متعارف کرانے والا ایشیا کاپہلا  کرکٹ بورڈبنانا چاہتے ہیں۔

دنیائے کرکٹ کی خبریں دینے والی معروف ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہ نے مستقبل قریب میں ویمنز پاکستان سپر لیگ کے انعقاد کا اشارہ  دےدیا۔ اگرچہ انہوں نے ابھی تک یہ نہیں بتایا کہ وہ ویمنز پاکستان سپر لیگ کب شروع کریں گے تاہم ان کا کہنا ہے کہ کہ وہ چاہتے ہیں کہ پاکستان خواتین کی ٹی20 لیگ شروع کرنے والا ایشیا کا پہلا ملک بن جائے ۔ مجوزہ ویمنزپی ایس ایل کے ساتھ ساتھ رمیز نے انڈر 19 پی ایس ایل شروع کرنے  کا بھی عندیہ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کا 24 سال بعد دورہ پاکستان کا اعلان
آسٹریلیا کرکٹ بورڈ نے اپنے ملک میں دورہ افغانستان منسوخ کردیا

چیئرمین پی سی بی رمیزراجہ  نے ان خیالات کا اظہاررواں ہفتے  انگلش کرکٹ بورڈ کے سربراہ ٹام ہیریسن سے ملاقات کے بعد کیا۔ٹام ہیریسن کےد ورے کا مقصد  انگلینڈ کی طرف سے گزشتہ ماہ دو میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز سے دستبرداری کے بعد دونوں بورڈ ز کے تعلقات کو بہتر بنانا تھا ۔ ای سی بی نے دونوں ملتوی شدہ ٹی 20میچز کو اگلے سال ہونے والی پانچ میچوں کی ٹی20 سیریز میں شامل کرنے پر اتفاق کیا۔

 رمیز راجہ نے انکشاف کیا کہ  اگلے سال اکتوبر میں پی سی بی  انڈر 19 پی ایس ایل شروع کرنے جارہا ہے ۔انہوں نے کہا  یہ بہت پرجوش ہے کیونکہ  کہیں اور ایسا نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے کہا ہک انگلینڈ اپنے انڈر 19 کھلاڑی بھیجے گا جن کا ہم خیال رکھیں گے۔رمیز راجہ نے مزید کہا کہ خواتین کی پی ایس ایل  کا منصوبہ بھی ان کے ذہن میں ہے، پی سی بی خواتین  کی ٹی 20لیگ شروع کرنے والا ایشیا کا پہلا کرکٹ بورڈبنے گا۔

متعلقہ تحاریر