انسان اگر گائے سے بات کریں تو وہ خوش ہوتی ہیں، تحقیق

آسٹریا کی یونیورسٹی کی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ اگر انسان گائے کو کوئی نام دے تو وہ اس پر دھیان دیتی ہے

 بلیوں اور کتوں کے بارے میں مشہور ہے کہ یہ انسان کی باتیں اور تاثرات سمجھتے ہیں، لیکن اب نئی تحقیق سے یہ بات بھی ثابت ہوئی ہے کہ گائے سے براہ راست باتیں کی جائیں تو وہ خوش ہوتی ہے۔

آپ نے یہ تو سنا ہی ہوگا کہ بلیاں انسانی باتیں سمجھتی ہیں جبکہ کتوں کے بارے میں بھی یہی کہا کیا جاتا ہے۔ اب نئی تحقیق میں یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ گائے بھی انسان کے باتیں کرنے سے خوش ہوتی ہے۔

سٹریا کی یونیورسٹی آف ویٹرنری میڈیسن کی انیکا لینج نے ایک تحقیق کی ہے جس سے یہ نتیجہ سامنے آیا ہے کہ کہ پالتو جانوروں میں گائے اپنی ضروریات کیلئے پکارتی ہے اور مختلف آوازیں نکالتی ہے۔ مصنوعی رابطے جانوروں پر اثر نہیں کرتے۔ ویڈیو کال، اسپیکر، یا ریکارڈنگ کے بجائے گائے سے براہ راست بات کریں تو وہ خوش ہوتی ہیں۔

تحقیق میں کہا گیا کہ گائے ایک مخصوص فریکوئنسی پر اپنے بچوں سے باتیں بھی کرتی ہیں۔ جبکہ اگر انسان گائے کو کوئی نام دے دیں تو وہ اس پر کان دھرتی ہیں۔ اگر ان کا مالک پیار سے بات کرتا ہے تو وہ بہت خوش ہوتی ہیں۔ جیسے ہی انسان گائے سے براہِ راست بات کرتے ہیں تو وہ خوش ہوتی ہیں اور جواب میں اپنی گردن ہلاتی ہیں۔

واضح رہے کہ چند برس قبل برطانیہ کی سسیکس یونیورسٹی کے سائنسدانوں کی جانب سے کی جانے والی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ گھوڑوں میں بھی یہ صلاحیت موجود ہوتی ہے کہ وہ انسان کے خوشی اور غم کے تاثرات کے درمیان امتیاز کرسکیں۔

جبکہ سن 2018ء میں برطانیہ، جرمنی اور نیدرلینڈ کے سائنسدانوں نے ایک تحقیق میں یہ دریافت کیا تھا کہ کرہ ارض پر موجود تمام جانور ہمیشہ سے آپس میں باتیں کرتے آئے ہیں۔

متعلقہ تحاریر