بھارت میں کرونا کیسز میں اضافے کا خدشہ

مختلف یونی ورسٹیوں کی تحقیق کے بعد خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ فضائی آلودگی کے باعث کرونا کیسز میں اضافہ ہوسکتا ہے

انڈیا میں گذشتہ دو ہفتوں سے آلودگی کا موسم پھر بڑھنے لگی ہےجبکہ فضائی آلودگی کے باعث کرونا وائرس پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

انڈیا کی مختلف یونیورسٹیز کی جانب سے کیے جانے والے مطالعات سے یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ فضائی آلودگی کرونا وائرس کی بڑی وجہ ہے۔ بھارت میں فضائی آلودگی میں اضافہ ہونے لگا ہے جس کے باعث کرونا وائرس کے دوبارہ پھیلنے کا خدشہ ہے۔

 

دنیا میں کرونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات بھارت میں ہوئی ہیں جہاں وباء سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا شہر دہلی ہے۔ مہلک وائرس بھارت میں اب تک ایک لاکھ 14 ہزار سے زائد لوگوں کو موت کی نیند سلا چکا ہے۔

 

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ بھارت میں فضائی آلودگی زور پکڑنے لگی ہے جس کے باعث کرونا کیسز میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔

 

موسم سرما میں فضائی آلودگی مزید بڑھنے کے امکانات ہیں۔ کسان نئی فصل کی کاشت کے لئے پرانی فصلوں کو جلا کر کھیتوں کو بروء کار لاتے ہیں اس کے ساتھی ہی گاڑیوں کا دھواں اور ہوا کے دباؤ میں کمی بھی اس کی بڑی وجہ ہے۔

 

دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کا کہنا ہے کہ اگر بروقت فضائی آلودگی کے مسلئے کا حل نہ کیا گیا تو دارالحکومت کو بیک وقت دو سمتوں میں صحت کی ہنگامی صورتحال کا مقابلہ کرنا پڑے گا۔

متعلقہ تحاریر