شیاومی کا تیز ترین چارجر بنانے کا دعوی

شیاومی کا دعوی ہے کہ اس نے ایسا وائر لیس چارجر تیار کیا ہے جو 8 منٹ میں 50 فیصد بیٹری چارج کر دیتا ہے

ٹیکنالوجی کمپنی شیاومی نے اپنا اب تک کا تیز ترین سیل فون چارجر متعارف کرا دیا ہے۔

چینی کمپنی شیاومی نے ایک 80 واٹ کا وائرلیس چارجر متعارف کرایا ہے جو می 10 پرو کی بیٹری کو صرف 8 منٹ میں صفر سے 50 فیصد تک چارج کر سکتی ہے۔

مگر اس سے بھی بڑھ کر یہ وائرلیس چارجر 4000 ایم اے ایچ بیٹری کو محض 19 منٹ میں سوفیصد چارج کرسکتا ہے۔

شیاؤمی کاموقف ہے کہ یہ وائرلیس چارجر نہ صرف اس وقت دستیاب ہر وائرلیس سسٹم کو شکست دے سکتا ہے بلکہ بیشتر وائر چارجنگ سسٹم بھی اس کی پھرتی کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔

اس وقت شیاؤمی کے پاس ہی تیز ترین وائرلیس چارجنگ سسٹم کا اعزاز بھی موجود ہے۔

شیاؤمی نے ابھی یہ نہیں بتایا کہ اس وائرلیس چارجر کو کب تک مارکیٹ میں پیش کیا جائے گا مگر امکان ہے کہ مستقبل قریب میں یہ صارفین کو دستیاب ہوسکتا ہے کیونکہ اس کمپنی کے بیشتر منصوبے جلد کمرشل شکل اختیار کرلیتے ہیں۔ اِس کے ساتھ ہی اِس کی قیمت کا تعین بھی نہیں کیا جا سکاہے۔

ایپل نے گزشتہ ہفتے آئی فون 12 میں 15 واٹ وائرلیس چارجنگ سپورٹ متعارف کرائی تھی اور اب اس کے جواب میں شیاؤمی نے 5 گنا تیز ٹیکنالوجی کو پیش کیا گیا۔

متعلقہ تحاریر