میسی نے ایک ہی میچ میں 3 ریکارڈز بنادیے

میسی نے چیمپئنز لیگ کی 36 مختلف ٹیموں کے خلاف گول کرنے کا اعزاز حاصل کرنے کے ساتھ مزید دو ریکارڈز بنادیے

معروف فٹبالر لیونل میسی نے ایک ہی میچ میں 3 مختلف ریکارڈز بنا دیئے ہیں۔

بارسلونا اور فرینکاروس کے درمیان کھیلے گئے میچ میں شرکت کر کے لیونل میسی چیمپئنز لیگ ٹورنامنٹ کے مسلسل 16 سیزن میں شامل ہونے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

اس کے علاوہ فرینکاروس کے خلاف میچ میں انہوں نے ایک گول کر کے چیمپئنز لیگ کی 36 مختلف ٹیموں کے خلاف گول کرنے والے کھلاڑی ہونے کا اعزاز بھی حاصل کرلیا ہے۔ جبکہ تیسرا ریکارڈ یہ ہے کہ انہوں نے لیگ کے گروپ اسٹیج میں 69 گول اسکور کیے ہیں، جو کسی بھی دوسرے کھلاڑی سے زیادہ ہیں۔

واضح رہے کہ لیونل میسی نے 13 برس کی عمر میں بارسلونا کی یوتھ اکیڈمی میں شمولیت اختیار کی تھی اور سن 2004ء میں 17 سال کی عمر میں کلب کی جانب سے پہلا میچ کھیلا تھا۔ وہ اب تک بارسلونا کیلئے ریکارڈ 634 گول اسکور کر چکے ہیں۔

متعلقہ تحاریر