بنگلہ دیشی کرکٹر کی شادی کا دلچسپ فوٹو شوٹ

سنجیدہ اسلام اپنی شادی کے روایتی لباس میں کرکٹ پچ پر شاٹ لگاتی ہوئی دیکھی جا سکتی ہیں

بنگلہ دیش ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی سنجیدہ اسلام نے اپنی شادی کا فوٹو شوٹ کرکٹ پچ پر ہی کروا دیا۔

بدھ کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اپنے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پرسنجیدہ اسلام کی شادی کے فوٹوشوٹ کی تصاویر شیئر کی تھیں۔ تصاویر کے ساتھ کیپشن میں لباس، زیور اورکرکٹ بیٹ کا ذکر کرتے ہوئے لکھا گیا کہ کرکٹرز کی شادی کا فوٹو شوٹ کچھ اس طرح ہوتا ہے۔

 تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عروسی لباس میں ملبوس دلہن نے کرکٹ پچ پر بلا اٹھا کر دلچسپ انداز میں عکس بندی کروائی ہے۔

عام طور پر شادی کے فوٹوشوٹ کیلئے لوکیشن کو بہت اہم سمجھا جاتا ہےاس کے لئے کرکٹ پچ کا انتخاب انوکھی بات ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سنجیدہ کی منفرد تصاویر نے مداحوں کو حیران کردیا ہے اور یہ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہیں۔
سنجیدہ اسلام نے 16 اکتوبر کو فرسٹ کلاس کرکٹر میم مصدق کے ساتھ شادی کی ہے۔ جبکہ آئی سی سی کی جانب سے یہ تصاویر شادی کے پانچ روز بعد 21 اکتوبر کو شیئر کی گئی ہیں۔

متعلقہ تحاریر