پاکستانی بالر انڈین فلم ڈائریکٹر کی ٹیم میں کھیلیں گے

وہاب ریاض سلمان خان کے بھائی سہیل خان کی ٹیم "کینڈی ٹسکرز" کے لئے منتخب ہوگئے

پاکستانی فاسٹ بالر وہاب ریاض سری لنکا کی کرکٹ لیگ لنکا پریمیئر لیگ میں انڈین سپر اسٹار سلمان خان کے بھائی اور ہدایتکار سہیل خان کی فرنچائز "کینڈی ٹسکرز”کے لیے کھیلں گے۔

اِس کی تصدیق خود سہیل خان نے اپنے ایک انٹرویو میں کی ہے۔ سہیل خان کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈین کرکٹر کِرس گیل بہترین کھلاڑی ہیں لیکن اُن کے پاس بہت ہی بہترین یم ہے۔ اُن کے مطابق اُن کی ٹیم میں لیام پلنکیٹ، وہاب ریاض ، کوشال مینڈس اور نویوان پردیپ بھی ہیں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ٹیم میں نوجوانوں اور تجربے کار کھلاڑیوں میں توازن ہے۔

ایل پی ایل میں پاکستان سے سرفراز احمد، محمد عامر، آصف علی، شعیب ملک، وہاب ریاض، اعظم خان کو لنکا پریمیر لیگ کی مختلف فرنچائزز کے افتتاحی ایڈیشن کے لئے منتخب کیا گیا۔ شاہد آفریدی بھی ایل پی ایل میں حصہ لے رہےہیں۔

شعیب ملک ، عثمان شانواری اور آصف علی جعفنا اسٹالینز میں شامل ہیں۔ جبکہ شاہد آفریدی، محمد عامر، سرفرز احمد اوراعظم خان گیل گلیڈی ایٹرز کا حصہ ہونگے۔ تاہم وہاب ریاض بولی وڈ کے معروف اداکار سلمان خان کے بھائی سہیل خان کی ٹیم کا حصہ بنے۔
ایل پی ایل کا آغاز 21 نومبر سے کیا جائے گا۔ فائنل 13 دسمبر کو ہوگا۔

واضح رہے کہ بھارت میں ہونے والے پریمیر لیگ میں پاکستانی کھلاڑیوں پر پابندی عائد کردی گئی تھی ۔ جس کے بعد آئی پی آیل میں کسی کھلاڑی نے حصہ نہیں لیا۔

متعلقہ تحاریر