نیب سکھر نے محکمہ فوڈ میں کرپشن پر ڈپٹی ڈائریکٹر پر فرم جرم عائد کردی

واضح رہے کہ ریفرنس میں گرفتار ملزمان میں سکھر ڈویژن کی فلور ملوں کے مالکان بھی شامل ہیں۔

سکھر:محکمہ خوراک میں کرپشن کا معاملہ ،نیب عدالت نے سابق ڈپٹی ڈائریکٹر سمیت 14 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی ،ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سکھر کی احتساب عدالت میں محکمہ فوڈ میں ہونے والی کرپشن کے حوالےسے داخل نیب ریفرنس کی سماعت جج فرید انور قاضی نے کی سماعت کے دوران جج نے سکھر کے سابق ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ رفیق راجپر سمیت 14 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔

یہ بھی پڑھیے

اسلام آباد: مقامی عدالت نے پورنوگرافی کے مجرم کو 29 برس قید کی سزا سنادی

سکھر میں سی ٹی ڈی کی کارروائی ، کالعدم تنظیم کے تین دہشتگرد گرفتار

فرد جرم عائد ہونے کے بعد ملزمان نے صحت جرم سے انکارکردیا۔

جس کے بعد عدالت نے ریفرنس کی سماعت 10جون تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ ریفرنس میں گرفتار ملزمان میں سکھر ڈویژن کی فلور ملوں کے مالکان بھی شامل ہیں۔

مالکان پر محکمہ فوڈ کے افسران سے ملی بھگت کرکے 92 کروڑ روپے کی گندم خورد برد کرنے کا الزام ہے۔

متعلقہ تحاریر