وزیراعظم کی ہدایت پر یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کا یوٹرن، آٹے کی قیمت میں اضافہ واپس
یوٹیلیٹی اسٹورز انتظامیہ نے 27 مئی کو 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 180 اضافہ کیا تھا تاہم وزیراعظم کی ہدایت کے بعد اضافہ واپس لے لیا گیا ہے۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کا وزیراعظم کی ہدایت پر یوٹرن عوام کو راس آگیا، یوٹیلیٹی اسٹورز پر 20 کلو آٹے کا تھیلا 180 روپے سستا کردیا گیا۔
عوام کے لیے ریلیف کی خوش خبری آگئی ہے۔ وزیراعظم کی ہدایت پر یوٹیلیٹی اسٹور پر آٹا سستا کردیا گیا ہے اور قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
پٹرول کے بعد کراچی والوں کو بجلی کاجھٹکا، فی یونٹ4.83روپے مہنگی
مفتاح اسماعیل نے آئی ایم ایف سے مذاکرات کے بعد عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹے مہنگا کرنے کا نوٹی فیکیشن واپس کرلیا ہے۔ وزیر اعظم کی تقریر کے بعد یوٹیلیٹی اسٹورز نے 27 مئی کا نوٹیفیکیشن واپس لے لیا اور نیا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔
نوٹی فیکیشن کے مطابق 20 کلو کا تھیلا 180 روپے سستا کر دیا گیا ، 20 کلو آٹے کا تھیلا 980 روپے سے کم کر کے 800 روپے کر دیا گیا، 10 کلو والا آٹے کا تھیلے کی قیمت میں 90 روپے کی کمی کی گئی ہے۔
نوٹی فیکیشن کے مطابق اب 10 کلو والا آٹے کا تھیلا 490 روپے سے کم کرکے 400 روپے کا کردیاگیا ہے۔ مئی تک 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 800 روپے تھی۔
گزشتہ روز ہی یوٹیلیٹی پر آٹے کی قیمت میں اضافہ کیا گیا تھا۔ 27 مئی کو 20 کلو آٹے کا تھیلا 180 روپے مہنگا کیا گیا تھا۔
26 مئی تک 10 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 400 روپے تھی جسے 27 مئی کو 90 روپے بڑھایا گیا تھا اور اب 28 مئی کو یہ اضافہ بھی واپس لے لیا گیا ہے۔
یوٹیلیٹی اسٹورز پر سستا آٹا خریدنے کے لیے شناختی کارڈ کی شرط لازمی ہے تاکہ رعایتی آٹے کا غلط استعمال نہ ہوسکے۔