ریال میڈرڈ نے لیور پول کو شکست دے کر 14ویں مرتبہ چیمپئنز لیگ کا ٹائٹل جیت لیا

چیمپئن لیگ کے فائنل کا واحد گول سپینش لیگ فرانسیسی فٹبال وینیسیئس جونیئرنے میچ کے 59ویں منٹ میں کیا۔

پیرس: ہفتے کے روز چیمپئن لیگ کے فائنل میں ریال میڈرڈ نے لیور پول کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے کر 14ویں مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ میچ کا واحد گول وینیسیئس جونیئر نےکیا۔

سپینش لیگ کے ڈیفنڈر وینیسیئس جونیئر نے میچ کے 59 منٹ میں ایک کراس شارٹ پر بال کو مخالف ٹیم کے پول میں پھینک دیا ۔ میچ کے دوران لیور پول نے بھرپور حملے کیے تاہم وہ گول برابر کرنے میں ناکام رہے اور ٹیم پانچ سیزن پر مشتمل سیریز دوسری بار چیمپئنز لیگ کے فائنل میں ہسپانوی جائنٹس سے ہار گئی۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف اور سرباز خان نے نیپال کی مکالو چوٹی کو سرکرلیا

محمد حفیظ لاہور کی کشیدہ صورتحال پر سیاستدانوں پر برس پڑے

فرانسیسی شہر پیرس میں ہونے والا فائنل ہسپانوی کلب ریال میڈرڈ اور انگلش کلب لیور پول کے درمیان میچ انتہائی سنسنی خیز تھا، دونوں ٹیمیں اپنے اپنے مخالفین کے گول پوسٹ پر بھرپور حملہ آور ہو رہی تھیں۔

فائنل میچ کے موقع پر 80 ہزار تماشائی اسٹیڈیم کے اندر موجود تھے جن میں 20 ، 20 ہزار وہ تماشائی تھے جو اپنی اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے اسٹیڈیم میں پہنچے تھے۔ میچ پیرس کے مقامی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوا تھا۔ جبکہ اسٹیڈیم کے باہر شدید ہنگامہ آرائی جاری تھی۔

 چیمپئنز لیگ کی تاریخ پر نظر رکھی جائے تو فائنل سے قبل ریال میڈرڈ نے 13 بار یہ ٹائٹل اپنے نام کیا تھا جکہ لیور پول 6 بار یہ اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی تھی۔

فائنل سے قبل دونوں ٹیموں کے مابین ہونے والے میچز میں ریال میڈرڈ نے 10 جب کہ لیور پول نے 8 گولز اسکور کیے۔ لیور پول اور ریال میڈرڈ ٹیمیں 1981 میں پہلی بار مد مقابل ہوئی تھیں۔

فائنل میچ میں ریال میڈرڈ کی ٹیم کو ان فارم کھلاڑی کریم بنزیما ساتھ حاصل تھا جو اس سیزن کے ٹاپ اسکورر بھی تھے۔

کریم بنزیما نے گزشتہ 12 ماہ کے دوران 10 میچز کھیلے اور 15 گول اسکور کیے ہیں جبکہ لیور پول کے محمد صلاح بھی انفارم ہیں ان کے آٹھ گولز کی بدولت لیور پول کی پوزیشن بھی مستحکم ہے۔

متعلقہ تحاریر