اداکارہ انوشے عباسی اداکارہ سارہ علی خان کی نقل کرتی ہیں؟

اداکارہ انوشے عباسی ان دنوں اپنی بھانجی انزیلہ عباسی اور دوستوں کے ساتھ دبئی میں موج مستی میں مصروف ہیں  اوروڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بناتی رہتی ہیں

اداکارہ انوشے عباسی ان دنوں اپنی بھانجی انزیلہ عباسی اور دوستوں کے ساتھ دبئی میں موج مستی میں مصروف ہیں  اوروڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بناتی رہتی ہیں۔

اداکارہ انوشے عباسی نے  دبئی کے ہوٹل میں سوئمنگ کے دوران لی گئی اپنی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی جس پر ایک صارف نے ان پر  بھارتی اداکارہ سارہ علی خان  کا انداز چوری کرنے کاالزام لگادیا۔

یہ بھی پڑھیے

ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ کی نئی فلم کا ٹریلر کب ریلیز ہوگا؟

والد کے انتقال پر نہ رو کر مایا علی کو کیا بھگتنا پڑا؟

مذکورہ تصویر میں اداکارہ کی پشت اور سر کے بال نظر آرہے ہیں۔ جبکہ تصویر کے ساتھ شیئر کی گئی وڈیو ز میں اداکارہ انوشے عباسی اپنی بھانجی انزیلہ عباسی کے ساتھ سوئمنگ کررہی ہیں۔

اداکارہ انوشے عباسی کی پوسٹ پر ایک خاتون صارف نے  طنزیہ سوال کیا کہ اداکارہ سارہ علی خان کی نقل کرنے کی کوشش کررہی ہیں؟ جبکہ ایک صارف نے تصویر پر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے انسٹاگرام پر ڈس لائک کا بٹن نہ ہونے کا شکوہ کردیا۔

واضح رہے کہ وڈیو  اور تصاویر میں انوشےعباسی کے ساتھ نظر آنے والی  انزیلہ عباسی اداکارہ جویریہ عباسی اور ان کے سابق شوہر شمعون عباسی کی صاحبزادی ہیں اور اپنے بے باک انداز کی وجہ سے اکثر تنقید کی زد میں رہتی ہیں۔

متعلقہ تحاریر