بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر کی یورپ پر شدید تنقید، مخصوص ذہنیت سے باہر آنے کا مشورہ
یورپ کا مسئلہ پوری دنیا کا مسئلہ ہے جبکہ دنیا کے مسائل سے یورپ کا کچھ لینا دینا نہیں ہے
بھارتی وزیرخارجہ ایس جے شنکر کا کہنا ہے کہ یورپی ممالک پرشدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یورپین یونین کو اس مائنڈ سٹ سے نکلنا ہوگا کہ یورپ کا مسئلہ پوری دنیا کا مسئلہ ہے جبکہ دنیا کے مسائل سے یورپ کا کچھ لینا دینا نہیں ہے۔
سلواکیہ میں گلوب سیک 2020 کے فورم میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی وزیرخارجہ ایس جے شنکر کا کہنا تھا کہ ہندوستان کی خارجہ پالیسی محض اس بات پر منحصر نہیں ہے کہ اس کی پالیسی کچھ دیگر ممالک کے موافق نہ ہو۔
یہ بھی پڑھیے
سونیا اور راہول گاندھی منی لانڈرنگ کیس میں تفتیش کیلیے طلب
بھارتی وزیرخارجہ سے جب پوچھا گیا کہ کیا ہندوستان چین کے ساتھ اپنی صورتحال میں عالمی برادری سے مدد کی امید کرتا ہے تو انکا کہنا تھا کہ یہ خیال کہ ہندوستان کسی کی مدد کرتا ہے تو بدلے میں وہ دوسرے سے مدد بھی لے گا کیونکہ اگر ہندوستان ایک جدوجہد کی صورتحال میں ہے تو اس سے دوسرے سے مدد ملے گی مگر دنیا اس طرح سے کام نہیں کرتی ہے۔
Europe has to grow out of the mindset that Europe's problems are world's problems, but world's problem is not Europe's problem, says EAM Jaishankar pic.twitter.com/J3MUmEpSnN
— Sidhant Sibal (@sidhant) June 3, 2022
جے شنکرنے کہا کہ چین کے ساتھ ہماری بہت ساری پریشانیوں کا یوکرین اور روس سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ وہ اس جنگ کی شروعات کے کافی پہلے سے ہی ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں کیا ہندوستان روس سے تیل خرید کر یوکرین کے ساتھ جاری جنگ کی فنڈنگ نہیں کررہا ہے؟۔ تو انکا کہنا تھا کہ اس بحث میں نہیں پڑنا چاہتا مگر کیا روسی گیس خریدنا جنگ کے لئے فنڈنگ جیسا نہیں ہے؟۔ صرف ہندوستانی روپیہ اور ہندوستان آرہا۔ روسی تیل ہی جنگ کی فنڈنگ کررہا ہے۔ تو پھر یورپ جانے والی روسی گیس کے بارے میں آپ کیا کہیں گے۔؟