تحریک انصاف پنجاب کے ناکام ترین صدر شفقت محمود مستعفی

شفقت محمود حقیقی آزادی مارچ میں کارکنوں کو نکالنے میں بری طرح ناکام رہے، پارٹی چیئرمین خراب کارکردگی پر شفقت محمود سے سخت نالاں تھے، عمران خان کی ناراضی ہی استعفے کی وجہ بنی ہے، ذرائع

حقیقی آزادی مارچ میں  بدترین کاکردگی  کا مظاہرہ کرنے پر تحریک انصاف پنجاب کے ناکام ترین صدر شفقت محمود اپنے عہدے سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

 پارٹی چیئرمین عمران خان کی شدید ناراضی کے بعد شفقت محمود  نے خرابی صحت کو جوا ز بناکر صوبائی صدارت سے استعفیٰ دے دیا۔

یہ بھی پڑھیے

سرکاری افسران کی تعیناتیاں ، آئی ایس آئی کی منظوری سے مشروط

غداری کا مقدمہ بناکر مجھے راستے سے ہٹانے کی کوشش ہورہی ہے، عمران خان

شفقت محمودنے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ بطور صدر پی ٹی آئی پنجاب کام کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے اور یہ موقع دینے پر چیئرمین عمران خان کا شکر گزار ہوں۔انہوں نے کہا کہ یہ میری سرجری اور صحت یاب  ہونے کیلیے تبدیلی کا وقت ہے۔

شفقت محمود نے نئے آنے والے صدر  کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا کہ پارٹی نے جو بھی ذمہ داری دی اسے نبھاؤں گا۔

نیوز 360 کے ذرائع کے مطابق شفقت محمود پی ٹی آئی کے ناکام ترین صدر  ثابت ہوئے ہیں۔وہ لاہور کے کامیاب جلسے کے بعد بھی حقیقی آزاد ی مارچ کے لیے کارکنوں  کو متحرک کرنے میں بری طرح ناکام رہے ۔ جس پر پارٹی چیئرمین عمران خان ان سے سخت نالاں تھے۔

ذرائع کے مطابق بیماری صرف بہانہ  ہے درحقیقت پارٹی چیئرمین عمران خان کی ناراضی شفقت محمود کے استعفے کی وجہ بنی ہے۔

متعلقہ تحاریر