شانِ رسولﷺ میں گستاخی، بھارت کو مسلم امہ کے غصے کا سامنا
شانِ رسولﷺ میں گستانی پر سعودی عرب ، ایران ، کویت اور قطر نے بھارتی حکومت سے عوامی سطح پر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔
مودی سرکار کے دو انتہائی اہم عہدیداروں ملعون نوپور شرما اور ملعون نوین کمار کی جانب سے شانِ رسولﷺ میں گستاخی کے بعد پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلم ممالک میں شدید غم و غصہ لہر پائی جاتی ہے۔ شان رسول میں گستاخی کے خلاف مشرق وسطیٰ میں ٹوئٹر پر ’إلا رسول الله يا مودي ‘ٹرینڈ بن گیا ، سعودی عرب ، قطر ، کویت ، یو اے ای، ایران اور عمان سمیت دیگر مسلم ممالک نے بھارتی سفیروں کے طلب کرکے بی جی پی کے عہدیداروں کے بیان کی مذمت کی ہے اور وضاحت طلب کی ہے۔
شانِ رسول میں گستاخی پر عرب ممالک کی عوام اور کاروباری طبقے کی جانب سے شدید احتجاج سامنے آرہا ہے ، سعودی عرب ، مصر ، قطر ، بحرین اور کویت میں بھارتی اشیائے ضروریہ کا بائیکاٹ کردیا گیا ہے ، تمام بڑے ڈیپارٹمنٹل اسٹورز سے بھارتی اشیاء کے بائیکاٹ کی اپیل کی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
حیدر آباد دکن میں نوعمر لڑکی اجتماعی زیادتی کے 3 ملزمان گرفتار
آر ایس ایس چیف کا مساجد میں شیولنگ نہ ڈھونڈنے کا مشورہ
بھارتی جنتا پارٹی کے دو رہنماؤں کی جانب سے نبی کریمﷺ کی شان میں گستاخی پر ردعمل دیتے ہوئے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے لکھا ہے کہ "حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے ہماری محبت سب سے زیادہ ہے۔ تمام مسلمان اپنے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت اور احترام کے لیے اپنی جانیں قربان کر سکتے ہیں۔”
Our love for the Holy Prophet (PBUH) is supreme. All Muslims can sacrifice their life for the Love & Respect of their Holy Prophet (PBUH).
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) June 5, 2022
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ملعون نوپور شرما اور ملعون نوین کمار کی جانب سے نبی کے شان میں گستاخی پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "ہم اپنے پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں بی جے پی کے عہدیداروں کے مکمل طور پر توہین آمیز اور توہین آمیز ریمارکس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ یہ بالکل ناقابل قبول ہے؛ دنیا بھر کے اربوں مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی گئی ہے۔ ہندوستان میں ’ہندوتوا‘ سے متاثر اسلامو فوبیا کو روکنے کے لیے بین الاقوامی کمیشن کو بھرپور مذمت کرنی چاہیے۔”
We strongly condemn the completely repugnant & derogatory remarks by BJP officials about our beloved Prophet Muhammad PBUH. Totally unacceptable; hurting sentiments of billions of Muslims around the world. Time for intl comm to stop the ‘Hindutva’ inspired Islamophobia in India https://t.co/JZmmPLyQwx
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) June 5, 2022
شانِ رسولﷺ میں گستانی پر سعودی عرب ، ایران ، کویت اور قطر نے بھارتی حکومت سے عوامی سطح پر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے ۔
وزارت خارجہ قطر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بی جی پی کے عہدیداروں کو ہٹانے کا خیرمقدم کرتے ہیں مگر بھارتی حکومت کو عوامی سطح پر معافی مانگنا ہو گی۔
سعودی عرب اور وسطیٰ ایشیا ممالک کی جانب سے سخت ردعمل کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی نے نوین کمار کو پارٹی سے نکال دیا ہے جبکہ نوپور شرما کی پارٹی رکنیت معطل کردی ہے۔
اطلاعات کے مطابق بی جے پی کے ترجمانوں کے خلاف یہ کارروائی اس وقت کی گئی جب عرب ممالک میں ٹوئٹر پر ہندوستانی مصنوعات کے بائیکاٹ کا مطالبہ زور پکڑنے لگا اور اور ٹوئٹر پر ٹرینڈ بننے لگا۔
عمان کے مفتی اعظم نے ٹویٹر ہینڈل کے ساتھ بڑی تعداد میں فالوورز کے ساتھ بائیکاٹ کا مطالبہ کیا۔ ٹویٹس میں وزیر اعظم نریندر مودی کے روہے کے خلاف سخت الفاظ لکھے گئے ہیں۔
بھارتیہ جنتا پارٹی کی ترجمان ملعون نوپور شرما اور ملعون نوین کمار کی جانب سے نبی کریمﷺ کی شان میں گستاخی کےبعد بھارت میں ہنگامے پھوٹ پڑے ہیں ، کئی شہروں میں احتجاج فرقہ وارانہ تصادم میں بدل گیا ہے، جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے پہنچ کر احتجاجی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ کی اور لاٹھی چارج کیا۔ پولیس نے درجنوں مسلمانوں کو گرفتار بھی کرلیا ہے۔
سعودی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "سعودی عرب ہندوستانی حکومت بھارتیہ جنتا پارٹی کے ترجمانوں کے بیانات کی مذمت کرتا ہے ، جس میں پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی کی گئی ہے۔”
Ministry of Foreign Affairs:
“The Kingdom of Saudi Arabia expresses its condemnation and denunciation of the statements made by the spokeswoman of the Indian Bharatiya Janata Party, which insult the Prophet Muhammad, peace and blessings be upon him.” pic.twitter.com/dmZ65RinGR
— Haramain Sharifain (@hsharifain) June 5, 2022
وزارت خارجہ قطر نے ہندوستانی سفیر کو طلب کیا اور انہیں قطر کی طرف سے پیغمبر اسلامﷺ کے خلاف ہندوستان میں حکمران جماعت کے ایک عہدیدار کے ریمارکس کو مکمل طور پر مسترد کرنے اور مذمت کرنے پر ایک باضابطہ مراسلہ پیش کیا ہے۔
The Ministry of Foreign Affairs Summons the Indian Ambassador and Hands Him an Official Note on Qatar’s Total Rejection and Condemnation of the Remarks of an Official in the Ruling Party in India Against Prophet Mohammed#MOFAQatar pic.twitter.com/rp7kMnWXdu
— Ministry of Foreign Affairs – Qatar (@MofaQatar_EN) June 5, 2022
بین الاقوامی شہرت یافتہ صحافی رعنا ایوب نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر جاتے ہوئے لکھا ہے کہ "ہمیں آنکھوں سے پردہ ہٹانا ہو گا، نوپور شرما ‘عام شخصیت’ نہیں ہیں۔ وہ بی جے پی کی قومی ترجمان ہیں۔ ادارہ جاتی نفرت کو معمولی سمجھنا بند کیا جائے، ریاست نے ہندوستانی مسلمانوں کے خلاف نفرت کو پروان چڑھایا ہے۔
Hello @IndEmbDoha , this is such an eye wash. Nupur Sharma is not ‘fringe’. She is the national spokesperson of the BJP. Stop trivialising the institutionalised hate, the state enabled hate campaign against Indian Muslims. pic.twitter.com/vKYFDjyp9D
— Rana Ayyub (@RanaAyyub) June 5, 2022
ایرانی وزیر خارجہ کا اگلے ہفتے نئی دہلی کا پہلا دورہ طے ہے ، دورے سے پہلے ایران کی وزارت خارجہ نے تہران میں ہندوستانی سفیر کو طلب کیا ہے اور "ایک ہندوستانی ٹی وی شو میں پیغمبر اسلام کی توہین” کی وضاحت طلب کی ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل برائے جنوبی ایشیا کے ساتھ ملاقات میں، ہندوستانی ایلچی نے "افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ پیغمبر اسلام کی توہین ناقابل قبول ہے اور یہ ہندوستانی حکومت کے مؤقف کی عکاسی نہیں کرتا ہے۔ سفیر کا کہنا تھا کہ ہم پیغمبر اسلام سمیت تمام مذاہب کا انتہائی احترام کرتے ہیں۔
Ahead of the Iranian Foreign Minister’s first-ever trip to New Delhi next week, Iran’s Ministry of Foreign Affairs has summoned the Indian ambassador to Tehran over what state media called "insult against Prophet of Islam in an Indian TV show”.
— Iran International English (@IranIntl_En) June 5, 2022
شانِ رسولﷺ میں گستاخی پر بی جے پی کے دو عہدیداروں کو ہٹائے جانے پر بھارتی اداکار فرحان اختر نے سماجی رابطوں کی ویب ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ "جبری معافی کبھی دل سے نہیں ہوتی۔”
A forced apology is never from the heart.
— Farhan Akhtar (@FarOutAkhtar) June 5, 2022