سود کے خاتمے کے خلاف اپیلیں دائر نہ کی جائیں، اسلامی نظریاتی کونسل

ڈاکٹر قبلہ ایاز نے  کہا کہ سود كا خاتمہ نہ صرف حكم الہٰی ہے بلكہ اسلامیان پاكستان كا ایک دیرینہ مطالبہ اور خواب بھی ہے۔

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز نے وفاقی وزارت خزانہ، گورنر سٹیٹ بینک اور دیگر  تمام بینکوں کے صدور کے نام مراسلے میں درخواست كی ہے كہ ملکی معیشت اور بنکوں سے سود کے خاتمے کے لیے فیڈرل شریعت کورٹ کے   28 اپریل 2022ء کے فیصلےكے خلاف اپیل میں نہ جائیں۔

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایازکا کہنا ہے کہ پانچ سال كی مدت میں سود کے خاتمے کے عدالتی فیصلے كو سامنے ركھتے ہوئے اس پر بھر پور طریقے سے عمل درآمد كیلئے اقدامات كریں۔

یہ بھی پڑھیے

تحریک انصاف پنجاب کے ناکام ترین صدر شفقت محمود مستعفی

وکلاء پر تشدد، سیشن کورٹ لاہور کا رانا ثناء اللہ کے خلاف مقدمہ درج کرنا کا حکم

انہوں نے کہا ہے کہ اسلامی نظر یاتی كونسل اس علمی سعی میں مكمل مشاورت اور معاونت فراہم كرنے كیلئے تیار ہے۔

ڈاکٹر قبلہ ایاز نے  کہا کہ سود كا خاتمہ نہ صرف حكم الہٰی ہے بلكہ اسلامیان پاكستان كا ایک دیرینہ مطالبہ اور خواب بھی ہے، نیز آئین پاكستان كا اہم تقاضا بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کو اُمید واثق ہے کہ وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے پر اس کی روح کے مطابق عمل درآمد کرنے اور کرانے کے سلسلے میں حکومت اور دیگر تمام متعلقہ ادارے اپنا مثبت کر دار ادا کریں گے ۔

متعلقہ تحاریر