سی این این کے نئے چیف  نے بریکنگ نیوز ٹکرز چلانے سے روک دیا

امریکی نشریاتی ادارے کیبل نیوز نیٹ ورک ( سی این این ) کے نئے  چیف ایگزیٹو آفیسر ( سی ای او ) کرس کرس لِچٹ  نے ملازمین کو بریکنگ نیوز کے ٹکرز چلانے سے روک دیا ہے ۔

امریکی نشریاتی ادارے کیبل نیوز نیٹ ورک ( سی این این ) کے نئے  چیف ایگزیٹو آفیسر ( سی ای او ) کرس کرس لِچٹ  نے ملازمین کو بریکنگ نیوز کے ٹکرز چلانے سے روک دیا ہے ۔

سی این این کے نئے چیف کرس لِچٹ نے چینل کے تمام ملاز مین  ایک مراسلہ کے ذریعے  مطلع کیا ہے کہ ہر خبر  کو بطور بریکنگ نیوز  نہ چلایا جائے گا  اس سے خبر  کی افادیت ختم ہوجاتی ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

ڈان گروپ تین سال بعد بھی ملازمین کی تنخواہیں بحال نہ کرسکا

نئے  سی ای او سی این این نے مراسلے میں ہدایات جاری کیں کہ بریکنگ نیوز کے گرافکس دن بدن کم کیے جائیں۔ مسلسل بریکنگ نیوز ٹکرز سے عوام اذیت کا شکار ہوجاتی ہے۔ چینل کو عوام تک صحیح خبر پہنچانی چاہیے ناکہ یہ عوام کو مسلسل اذیت میں مبتلا کردیا جائے ۔

کرس لِچٹ نے   سی ای او کا چارج سنبھالنے کے بعد ادارے کے  اعلیٰ افسران  اور ملازمین سے میٹنگ کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بریکنگ نیوز ٹکرز کب اور کتنے استعمال  کرنے ہیں اس حوالے سے  جلد   پیرامیٹر بنائیں جائیں اور اس کے لیے ایک ٹیم  بھی تشکیل دی جائے ۔ سی این این چیف نے چینل  کے نئے تنظیمی ڈھانچے کی تیاری کے احکامات بھی دیئے۔

سی این این چیف کرس لِچٹ کیبل نیٹ ورک کے ملازمین کو بتایا کہ  چینل میں  اچھی طرح کام کرنے والی چیزوں کو دوگنا کردیں گے تاہم  چینل میں جو کچھ اچھا نہیں اسے جل ختم کیا جانے کا ارادہ ہے ۔

واضح رہے کہ رواں سال فروری میں  50 سالہ کرس لِچٹ  نے  سی این این کے سی ای او کا عہدہ سنبھالا۔ وہ 1970 میں پیدا ہوئے اور انہوں نے اپنے صحافتی سفر کا آغاز  1990 میں کیا ۔ وہ مخلتف بڑے چینل میں اعلیٰ عہدوں پر تعینات رہے ہیں۔ ان کے کریڈٹ پر دنیا کے مقبول ترین ٹی وی شو شامل ہیں۔

خیال رہے کہ امریکی ٹی وی چینل سی این این (کیبل نیوز نیٹ ورک)  1980 میں ٹیڈ ٹارنر نے قائم کیا تھا۔ سی این این  دنیا کے بڑے میڈیا گروپ میں آتا ہے جوکہ  نیویارک، اٹلانٹا، لندن، ہانگ کانگ ،ممبئی سمیت دنیا سے متعدد ممالک میں کام کرتا ہے ۔

متعلقہ تحاریر