مودی کی پالیسی نے انڈیا کو دنیا بھر میں تنہا کردیا، اشوک سوائن

بھارت نے جو  گزشتہ 75 سالوں میں نہیں دیکھا وہ اب 7 دنوں میں دیکھ لیا ہے

 سویڈن یونیورسٹی کے بھارتی پروفیسراشوک سوائن نے نریندرمودی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔ انہوں نے کہا کہ  بی جے پی حکومت کی  پالیسیز  نے جو کچھ بھارت نے گزشتہ 75 سالوں میں نہیں دیکھا وہ اب 7 دنوں میں دیکھ لیا ہے۔

بھارتی صحافی اور تجزیہ کاراشوک سوائن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندی مودی  کے وجہ سے بھارت نے 75 سالوں میں نہیں  دیکھا وہ گزشتہ 7 دن میں دیکھ لیا ہے۔ انکی وجہ سے خلیجی ممالک نے انڈیا اور اس کی مصنوعات کا بائیکاٹ کردیا۔

یہ بھی پڑھیے

بھارت میں مسلمانوں  اور نچلی ذات کے ہندوؤں پر ملازمتوں کے دروازے بند ہونے لگے

 

اشوک سوائن کا کہنا تھا کہ آکسفورڈ یونیورسٹی  میں انڈین پروپیگنڈا فلم ’کشمیر فائلز‘ کے ڈائریکٹر وویک اگنی ہوتری کا لیکچرمنسوخ کیا گیاجبکہ سڈنی یونیورسٹی کی جانب  سے بی جے پی یوتھ ونگ کے صدر کے لیکچر کو منسوخ کردیا گیا۔

 

واضح رہے کہ  بھارتی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بے جے پی ) کی رہنما نوپورشرما کی جانب سے نبی آخرزمانﷺ کی شان میں گستاخی کے بعد  مسلمان ممالک  سمیت دنیا بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ سعودی عرب،  قطر، عمان، یو اے ای سمیت  خلیجی ممالک میں انڈین پروڈکٹ کے بائیکاٹ کی مہم  جاری ہے۔

اسلام مخالف متنازعہ انڈین فلم "کشمیر فائلز” پاکستان، سنگاپور سمیت متعدد ممالک میں پابندی بھی لگائی گئی جبکہ سڈنی یونیورسٹی  نے انتہا پسند جماعت بی جے پی کے یوتھ ونگ کے صدر میں جامعہ میں ہونے والے پروگرام میں خطاب سے روک دیا تھا۔

خیال رہے کہ نریندر مودی اور بی جے پی  کے ناقد بھارتی صحافی و تجزیہ نگار اشوک سوائن اس سے قبل بھی اپنے بیانات میں مودی سرکارپرآڑے ہاتھوں لیتے رہے ہیں۔ پلوامہ حملے سے متعلق انہوں نے کہا تھا مودی نے الیکشن جیتنے کے لیے  پلوامہ حملہ  خود کروایا تھا۔ پلوامہ حملے میں 40 بھارتی فوجی ہلاک ہوئے تھے ۔

سویڈن کی مشہور زمانہ اوپسالا یونی ورسٹی سے منسلک محقق اور تجزیہ کار اشوک سوائن  نے متنازعہ  شہریت کے قانون  پر کھل کر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب یقین ہوگیا مودی سرکار میں جمہوریت موجود نہیں ہے۔

متعلقہ تحاریر