کراچی میں باقاعدگی سے بل دینے والے بھی بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا سامنا کریں گے
کے الیکٹرک کا مستثنیٰ علاقوں میں بھی روزانہ کی بنیاد پر 3 گھنٹے لوڈشیڈنگ کا اعلان کردیا ہے

کے الیکٹرک نے کراچی میں بجلی کی لوڈ شیدنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں بھی روزانہ کی بنیاد پر 3 گھنٹے لوڈشیڈنگ کا اعلان کردیا ہے ۔
کے الیکٹرک نے شہر قائد میں لوڈ شیڈنگ کا نیا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ ترجمان کے الیکٹرک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ بجلی کی بڑھتی طلب اور گرمی کے پیش نظر کے الیکٹرک کا لوڈشیڈنگ پلان میں تبدیلی کی گئی ہے۔
بجلی کی بڑھتی طلب اور گرمی کے پیش نظر کے الیکٹرک کا لوڈشیڈنگ پلان میں تبدیلی کا اعلان
کراچی میں مستثنی علاقوں میں یومیہ 3 گھنٹے لوڈشیڈنگ کا آغاز –
لوڈشیڈنگ والے علاقوں میں دورانیہ ایک سے دو گھنٹے کم کیا جائے گا ۔ ترجمان کے الیکٹرک (1/2) @KElectricPk
— Imran Rana, Spokesperson, K-Electric (@imranrana21) June 8, 2022
یہ بھی پڑھیے
کراچی میں غیرقانونی تعمیرات اور مخدوش عمارتوں کو مہندم کرنے کا فیصلہ
مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر جاری بیان میں ترجمان کے الیکٹرک عمران رانا نے بتایا کہ لوڈشیڈنگ کے نئے پلان کے تحت کراچی میں مستثنیٰ علاقوں میں یومیہ 3 گھنٹے لوڈشیڈنگ کا آغاز کر رہے ہیں جبکہ لوڈشیڈنگ والے علاقوں میں دورانیہ ایک سے دو گھنٹے کم کیا جائے گا۔
صارفین اپنا لوڈشیڈنگ کا شیڈول بذریعہ کے الیکٹرک ویب سائٹ، کے ای لائیو ایپ، واٹس ایپ یا ایس ایم ایس سے حاصل کر سکتے ہیں۔ ترجمان کےالیکٹرک (2/2)@KElectricPk
— Imran Rana, Spokesperson, K-Electric (@imranrana21) June 8, 2022
ترجمان عمران رانا کے مطابق صارفین اپنا لوڈشیڈنگ کا شیڈول بذریعہ کے الیکٹرک کی ویب سائٹ، کے ای لائیو ایپ، واٹس ایپ یا ایس ایم ایس سے حاصل کرسکتے ہیں جبکہ بجلی سے متعلق کسی بھی طرح کی معلومات کیلئے کے الیکٹرک کسٹمر سروس سے معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔
خیال رہے کہ کراچی میں بجلی کی طویل اعلانیہ اورغیراعلانیہ بندش سے شہری بدترین صورتحال کا سامنا کررہے ہیں۔ شدید گرمی میں کراچی کے مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 19 گھنٹوں تک پہنچ گیا ہے جبکہ رات کے اوقات میں بھی کئی کئی گھنٹے بجلی بند رہنا معمول بن گیا ہے ۔
شہرقائد میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے عام شہریوں کے ساتھ تاجر اور کاروباری افراد بھی شدید متاثر ہیں جبکہ خریداروں کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ عوام نے فوری طور پر لوڈ شیڈنگ کے خاتمےکا مطالبہ کیا ہے۔