جنوبی کوریا میں ہوٹل کا چوکیدار موبائل ایپ بناکر ارب پتی بن گیا

امریکی میگزین فوربز کے مطابق لی جن سو اور انکے خاندان کے اثاثے تقریباً 2 بلین ڈالر کے قریب ہیں

جنوبی کوریا میں ہوٹل کا چوکیدار”لی سو جن”  اپنی موبائل میڈیا ایپ کے ذریعے ارب پتی بن گیا۔ عالمی وبا کورونا کیسز میں جیسے جیسے کمی آتی جارہی ہے ویسے ہی دنیا میں سیر و سیاحت مین بھی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے ۔

جنوبی کوریا میں ایک ہوٹل کے چوکیدار”لی جن سو” نامی شخص   کی ٹریول سپر ایپ یانولجا نے  انہیں امیرترین انسان بنا دیا ۔ ٹریول سپر ایپ یانولجا نے اپنی پہلی سہ ماہی رپورٹ میں زبردست منافع کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ایلون مسک کی ٹوئٹر کی خریداری کا معاہدہ منسوخ کرنے دھمکی

کمپنی رپورٹ کے مطابق  پہلی سہ ماہی  میں کمپنی کے منافع میں 19 فیصد اضافہ  کے بعد 80 ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔

 44 سالہ "لی جن سو”    ٹریول  ایپ  کے  17 فیصد حصص کے حامل  دوسرے بڑے شیئر ہولڈر   اور کمپنی کے  سی ای او ہیں ۔”لی جن سو ”  کی بنائی گئی سپر ایپ یانولجا   کے شیئر ہولڈر میں ان کی بیوی  اور 2 بیٹیاں 6 فیصد حصص کی مالک ہیں۔

 

Lee

اس ایپ کے سب سے بڑے  شیئرہولڈر سوفٹ بینک وژن فنڈ ہے جس نے گزشتہ سال جولائی میں 25 فیصد سے زائد حصص ایک اعشاریہ 7 بلین ڈالر میں خریدے۔

دنیا کے امیر ترین لوگوں کی فہرست  بنانے والے اور معاشی امور پر نظر رکھنے والے امریکی میگزین فوربزکے مطابق "لی جن سو” اور انکے خاندان کے اثاثے تقریباً 2 بلین ڈالر کے قریب ہیں۔ واضح رہے کہ فوربز مالی معاملات  میں 10 فیصد رعایت  فراہم کرتا ہے۔

واضح رہے کہ "لی جن سو” کم عمری میں یتیم ہوگئے تھے تاہم انہوں نے ہمت نہیں ہاری اورتعلیم کے ساتھ ایک ہوٹل میں چوکیداری کرتے رہے۔ دوران نوکری 2005 میں انہوں نے ہوٹل کے مالک کے ساتھ ملکر یا نولجا نامی ٹریول ایپ بنائی۔ کورین زبان  کے لفظ  یانولجا کا مطلب ہے "آؤ  کھیلتے ہیں”۔

متعلقہ تحاریر