پارلیمنٹ ہاؤس کے مرکزی دروازے پر پی ٹی آئی کی خواتین کا احتجاج

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما عالیہ حمزہ احتجاج کرتے ہوئے مرکزی دروازے پر چڑھ گئیں ، کنول شوزب اور ملائیکہ بخاری بھی احتجاج کرنے والی خواتین میں شامل ہیں۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے مرکزی دروازے پر پاکستان تحریک انصاف کی خواتین ایم این ایز احتجاج کررہی ہیں ، جبکہ چند خواتین پارلیمنٹ ہاؤس کے دروازے کے اندر داخل ہو گئی ہیں۔ جبکہ دوسری جانب اس وقت قومی اسمبلی میں مشترکہ اجلاس جاری ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی ایم این اے کنول شوزب ، عالیہ حمزہ اور ملائیکہ بخاری اپنی کارکنان کی بڑی تعداد کے ساتھ پارلیمنٹ ہاؤس کے مین دروازے پر پہنچیں اور انہوں نے احتجاج شروع کردیا ۔

یہ بھی پڑھیے

کراچی میں باقاعدگی سے بل دینے والے بھی بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا سامنا کریں گے

خزانہ خالی: وزیراعظم کے ایک مشیر اور چار معاون خصوصی مزید تعینات

مذکورہ خواتین ایم این ایز پارلیمنٹ لاجز میں موجود تھیں ، وہاں سے یہ گروپ کی صورت میں پارلیمنٹ کے مین دروازے پر پہنچیں اور حکومت کے خلاف نعرے بازی شروع کردی ، تاہم پولیس اور انتظامیہ نے انہیں مین گیٹ پر روک لیا۔

Parliament House and Pakistan Tehreek-e-Insaf
news 360

ایم این اے عالیہ حمزہ احتجاج کرتے ہوئے پارلیمنٹ ہاؤس کے مرکزی دروازے پر چڑھ گئیں، اور انہوں نے انتظامیہ سے دروازے کھولنے کا کہا ، تاہم انتظامیہ نے انکار کرتے ہوئے دروازہ کھولنے سے منع کردیا۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے مرکزی دروازے پر احتجاج کرنے والی خواتین ایم این ایز اور کارکنان نے مہنگائی کے حوالے سے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے ہیں جن پر حکومت کے خلاف نعرے بھی لکھے ہوئے ہیں۔

پلے کارڈز پر ای وی ایم کے حوالے سے جو قانون سازی کی گئی ہے اس کے خلاف بھی نعرے درج ہیں۔ احتجاجی خواتین کا کہنا ہے کہ ہم آئندہ انتخابات میں ای وی ایم کا خاتمہ نہیں چاہتے ہیں۔

احتجاجی خواتین کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کی جانب سے آئندہ کے انتخابات کے لیے دھاندلی کا منصوبہ بنایا جارہا ہے ، جسے کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی کی تین ارکان قومی اسمبلی ، جن کا استعفیٰ ابھی تک باضابطہ طور پر منظور نہیں ہوا ہے وہ خواتین کے احتجاجی گروپ کو لیڈ کررہی ہیں۔

متعلقہ تحاریر