دریائے کابل میں  ڈوبنے والا بچہ نہ مل سکا، باپ بیٹےکی تلاش میں دریامیں کھودگیا

رسکیو کی ٹیمیں وقفے وقفے سے سرچ آپریشن کرنے میں مصروف ہیں

دریائے کابل میں  ڈوبنے والے 9 سالہ بچے کی لاش تاحال نا مل سکی۔  بے بس باپ  نے امدادی کاررائیوں سے مایوس ہو کر بیٹے کی تلاش میں خود دریائے کابل میں کھود پڑا۔

ضلع خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل کے دور افتادہ علاقہ لوئی شلمان شین پوخ کے رہائشی طالب علم نو سالہ معاویہ اپنے گاؤں کے بچوں کے ساتھ دریائے کابل کے کھیل رہا تھا کہ اچانک  پاؤں پھسل  جانے کے باعث  دریا میں جاگرا  تاہم فوری طور پر امداد نہ ملنے  کہ وجہ سے بچہ  دریا میں بہہ گیا ۔

یہ بھی پڑھیے

کے پی اسمبلی میں خواجہ سراؤں کے تحفظ کا بل پیش، خواتین پر تشدد کیخلاف بل منظور

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں عجیب قسم کی کیفیت دیکھنے کو ملتی کہ ایک بے بس والد اپنے لخت جگر کی لاش تلاش کرنے کیلئے خود دریا میں کھود پڑتا ہے.  انکے والد سارہ دن دریائے کابل میں ٹائر ٹیوب کے ذریعے لاش تلاش کرنے کیلئے سرگرداں ہے۔

 

یہ بھی پڑھیے

افغانیوں کی متعارف کردہ آئس کریم شیریخ ذائقہ میں اپنی مثال آپ

ترجمان خیبر ریسکیو 1122  مقصود عالم کے مطابق گزشتہ ہفتے سے رسکیو کی ٹیمیں وقفے وقفے سے سرچ آپریشن کرنے میں مصروف ہیں۔اہلیان لو ئی شلمان نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ معصوم بچے کی لاش ڈھونڈے میں انکی مدد کی جائے۔

متعلقہ تحاریر