احسن اقبال نے بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردی کو بیروز گاری سے جوڑ دیا

بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد شاری بلوچ کے شوہر ڈاکٹر، ایک دیور جج، ایک اسسٹنٹ ٹریزری افسر ہیں

وفاقی وزیراحسن اقبال نے بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردی کو بیروزگاری سے جوڑدیا۔ احسن اقبال نے انکشاف کیا ہے کہ شاری بلوچ تعلیم وروزگار میں وسائل کی کمی کے باعث تخریب کاری کی جانب مائل ہوئیں۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے ساتھ ایک پریس کانفرنس میں احسن اقبال نے  کہا اگر ہم نے  اپنے ملک کے نوجوانوں  کے روزگار کے لیے سرمایہ کاری نہیں کی۔ تعلیم پر وسائل نہیں لگائے تواس کا انجام  وہی محرومی کی صورت  میں نکلے گا جو کراچی یونیورسٹی میں ایم فل کی طالبہ 2 بچوں کی ماں نے خود کش حملہ کرکے تحزیب کاری کی ۔

یہ بھی پڑھیے

عمران خان  نے حکومت کو آئینہ دیکھا دیا، اپنی معاشی کامیابیوں کا اعتراف نون لیگ سے کروا دیا

احسن اقبال نے دعویٰ کیا کہ بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردی کا تعلق بے روزگاری ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ شاری بلوچ محرومی کاشکار تھیں جبکہ  حقیقت یہ ہے کہ شاری بلوچ  نہ بے روزگارخاتون نہیں تھیں اور نہ ہی وہ کوئی انپڑھ عورت تھیں۔

 شاری بلوچ نے ایف ایس سی گورنمنٹ گرلزکالج تربت سے کیا اور بعد ازاں بلوچستان یونیورسٹی میں ایم ایس زوالوجی کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی تربت برانچ سے ایم ایڈ کی ڈگری بھی حاصل کی۔

جامعہ کراچی میں خود کش حملہ کرنے والی خاتون شاری بلوچ کے والد حیات بلوچ تربت یونیورسٹی کے ریٹائرڈ رجسٹرار ہیں اور اس سے قبل پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے محکمے میں بھی تعینات رہ چکے ہیں۔

بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد شاری بلوچ کے شوہر ہیبتان بشیر ڈاکٹر جبکہ اُن کا ایک دیورجج، ایک اسسٹنٹ ٹریزری افسر جبکہ 2  یونیورسٹی میں تدریس کے شعبے سے وابستہ ہیں۔

متعلقہ تحاریر