آئی پی ایل کے میڈیا رائٹ کیلئے جیف بیزوس اور مکیش امبانی مدمقابل  

جیف بیزوس اور  مکیش امبانی کرکٹ کے نشریاتی حقوق حاصل کرنے کے لیے اپنی اپنی چالیں چل رہے ہیں

دنیا کی دو امیرترین شخصیات جیف بیزوس اور مکیش امبانی  کرکٹ کی سپر باؤل سیریز آئی پی ایل کے  میڈیا حقوق  حاصل کرنے کے لیے دونوں مدمقابل آگئے۔ کرکٹ سپر باؤل سیریز کے 600 ملین سےزائد شائقین ہیں ۔

دنیا کی سب سے بڑی آن لائن شاپنگ کمپنی امیزون کے مالک جیف بیزوس  اور  بھارت کی بڑی کمپنی ریلائنس  کے مالک مکیش امبانی  بھارتی سپر باؤل سیریز آئی پی ایل کے  نشریاتی حقوق حاصل کرنے کے لیے  جارحانہ طریقے سے اپنی اپنی چالیں چل رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

کپتان بابر اعظم ٹیسٹ رینکنگ میں چوتھی پوزیشن پر آگئے

12 جون کو ہونے والی انڈین پریمیئر لیگ کی نیلامی میں 2 کھرب پتی  کمپنیز کے مالکان   جیف بیزوس اور امبانی   سب سے بڑی بولی لگا کر   حقوق حاصل کرنے  کی کوشش کریں گے  جبکہ نیلامی میں دیگر 2 سخت حریف بھی موجود ہیں  ایک سونی کارپویشن اور دوسری والٹ ڈزنی لینڈ   جس پاس کے  رواں سال کے حقوق  موجود  ہیں۔

تجزیہ نگاروں کے مطابق  جیف بیزوس اور مکیش امبانی آئی پی ایل کے میڈیا رائٹ  حاصل کرنے کے لیے انتہا ئی حد تک جارحانہ  گیم پلان کر رہے ہیں  تاہم فیصلہ کل ہوگا  کہ انڈین پریمئیر لیگ کے نشریاتی حقوق کون حاصل کرے گا ۔

تجزیہ نگاروں کے مطابق ان نشریاتی حقوق کی لاگت 7 ارب7 کروڑ ڈالر تک جاسکتی ہے۔  آئی پی ایل میں ایڈورٹائزمنٹ کرنے والی کمپنی  کا کہنا ہے کہ   کرکٹ ڈھائی ارب شائقین کے ساتھ دنیا کا دوسرا بڑا کھیل ہے اور  آئی پی ایل اس کے لیے ایک منافع بخش سودا ہے۔

متعلقہ تحاریر