بٹ کوائن  18 ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا، قیمت 23 ہزار ڈالر ہوگئی

عالمی اسٹاک مارکیٹیں ڈوبنے سے آج بٹ کوائن کی قدر 23 ہزار ڈالر یعنی 50 لاکھ روپے رہ گئی

کرپٹو کرنسی بٹ کوائن گراوٹ کے بعد گزشتہ  18ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا ہے۔ ایک بٹ کوائن کی قیمت 25 ہزار ڈالر سے کم  ہوگئی ہے ۔

اطلاعات کے مطابق کرپٹو کرنسی بٹ کوائن کی قدر میں  مسلسل کمی  واقع ہورہی ہے۔ عالمی اسٹاک مارکیٹ  ڈوبنے کی وجہ سے آج  بٹ کوئن کی قدر 25 ہزار ڈالر یعنی 50 ہزار روپے رہ گئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

جنوبی کوریا میں ہوٹل کا چوکیدار موبائل ایپ بناکر ارب پتی بن گیا

کرپٹو کرنسی کی جانچ پڑتال کرنے والے ادار ے کے مطابق آج  کاروباری سودوں کے دوران بٹ کوائن اپنی 10 فیصد قدر کھو کر 23،784ڈالر کی سطح پر پہنچی جوکہ آخری بار دسمبر 2020 میں دیکھی گئی تھی۔

ورچوئل یونٹ نومبر 2021 میں 69 ہزار ڈالر کی ریکارڈ سطح پرتھا تاہم اب بٹ کوائن کی قدر میں 65 فیصد کمی آگئی ہے ۔ گزشتہ سال جولائی میں  پہلی مرتبہ کرپٹو کرنسی کی قدر میں بڑی گراوٹ دیکھی گئی تھی ۔

معاشی ماہرین کے مطابق دنیا میں معاشی مشکلات بڑھ رہی ہیں۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز عالمی اسٹاک مارکیٹ میں  منفی رجحان دیکھا گیا جس کا اثرات بٹ کوئن پر بھی پڑیں  ہیں اس لیے شدید مندی دیکھنا حیران کن نہیں ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

یوکرینی صدر  نے دنیا کو شدید غذائی بحران سے خبردار کردیا

کرپٹو کرنسی کے حوالے سے  ڈیٹا جمر کرنے والی سائٹ کے مطابق جنوری 2021 کے بعد پہلی بار کرپٹو کرنسی مارکیٹ کی قدر 1 ٹریلین ڈالر سے نیچے گر گئی، جو کہ کم از کم 926 بلین ڈالر  تک پہنچ گئی۔

خیال رہے کہ دسمبر 2017 میں بٹ کوائن کی قدر 10 ہزار ڈالر سے کم ہوگئی تاہم  پھر بٹ کوئن اپنے عروج پر پہنچا اور ایک بٹ کوئن 67 ہزار ڈالر کا ہوگیا تھا ۔

متعلقہ تحاریر