نیپرا کا کراچی والوں کو ایک اور جھٹکا، فی یونٹ بجلی 5 روپے 28 پیسے مہنگی کردی

نیپرا نے اپریل کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 5 روپے 28 پیسے فی یونٹ مہنگی کی

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے اپریل کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کراچی کے شہریوں کے لیے بجلی 5 روپے 28 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔

چیئرمین  نیپرا انجینئر  توصیف ایچ فاروقی کی سربراہی میں نیپرا ہیڈ کوارٹرز میں کے الیکٹرک کے اپریل کے ماہانہ فیول چارجز اور تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے سماعت  ہوئی۔

یہ بھی پڑھیے

نیپرا کا بجلی صارفین کو جھٹکا،  فی یونٹ 4 روپے مہنگا کردیا

کے الیکٹرک نے پہلے اپریل کی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 4 روپے 89 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی تھی، جس پر نظرثانی کے بعد کے الیکٹرک نے 5 روپے 30 پیسے فی یونٹ کا اضافہ مانگا تھا۔

نیپرا نے اپریل کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ایک ماہ کے لیے بجلی 5 روپے 28 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دی۔اس اضافے سے کے الیکٹرک صارفین پر تقریباً 10 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا ۔

یہ بھی پڑھیے

کراچی والوں کیلئے بری خبر، نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی

خیال رہے کہ اس سے قبل  9 جون کو بھی نیپرا نے کراچی والوں کیلئے بجلی7 روپے80 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دیدی تھی ۔نیپرا نے اضافے کی منظوری دو مختلف سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں دی ہے۔

جولائی تاستمبر 2021 کی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی6 روپے 47 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ نیپرا نے جنوری تا مارچ 2021 کی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی ایک روپے33 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دی  تھی ۔

متعلقہ تحاریر