رمیز راجہ اور برٹش ہائی کمشنر کا انگلش ٹیم کے دورہ پاکستان کو یادگار بنانے پر اتفاق
چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ پاک، انگلینڈ کرکٹ سیریزکی میزبانی کے لیے پرجوش ہیں

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ سے برطانوی ہائی کمشنر کرسٹن ٹرنر نے قذافی اسٹیڈیم میں ملاقات کی جس میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے حوالے سے اہم گفتگو ہوئی ۔
برطانوی ہائی کمشنر کرسٹن ٹرنرلاہور کے قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ سے ملاقات بھی کی۔ ملاقات میں انگلش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان سے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیے
مکی آرتھر نے عمر اکمل کو آئینہ دیکھنے کا مشورہ کیوں دے دیا؟
چیئرمین پی سی بی سے گفتگو میں برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ کرکٹ ہمارے خون میں شامل ہے ۔یہ کھیل دونوں ممالک کو جوڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ رواں سال پاکستان اور برطانیہ 75 سالہ دوستی کا جشن بھی منا رہے ہیں۔
.@CTurnerFCDO and @iramizraja are excited that England cricket teams and their supporters will be touring Pakistan later this year 👏
🗣️ Listen to what they have to say following their meeting at the Gaddafi Stadium on Tuesday morning pic.twitter.com/f1iVwB6mca
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) June 14, 2022
اس موقع پر چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے رواں سال دو مرتبہ پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔ پاک، انگلینڈ کرکٹ سیریزکی میزبانی کے لیے بہت پرجوش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انگلش شائقین اور کرکٹ ماہرین دونوں ٹیموں کے درمیان سنسنی خیز کرکٹ دیکھنے کیلئے پاکستان آنا چاہتے ہیں۔
واضح رہے کہ رواں سال ستمبر میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے دو مرتبہ پاکستان کا دورہ کرنا ہے جس دوران دونوں ٹیمیں 3 ٹیسٹ اور 7 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلیں گی۔
رواں سال ستمبر میں پہلے انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان 7 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے جس کے بعد دسمبر میں 3 ٹیسٹ میچز شیڈولڈ ہیں۔









