سوات کے جنگلات کو نذر آتش کرنے والے ملزمان پکڑے گئے

یکم جون سے  14 جون تک سوات کے جنگلات آگ لگنے کے 74 کیسز رپورٹ ہوئے

سوات کی وادی مرغزار میں  جنگلات کو آگ لگانے والے دو ملزمان  کو گرفتار  کرلیا گیا ہے ۔ سیدو شریف پولیس کے مطابق کارروائی مکمل ٹھوس  شواہد کی بنیاد پر کی گئی ہے ۔

سیدو شریف پولیس نے سوات کی وادی مرغزار میں  جنگلات کو آگ لگانے والے دو ملزمان  کو گرفتار  کرلیا گیا ہے ۔ گرفتار ملزمان میں کمین اور امیر رشید شامل ہیں ۔

یہ بھی پڑھیے

جنگلات میں تواتر سے آتشزدگی کے واقعات، حکومت تحقیقات میں ناکام

سیدو شریف پولیس کے مطابق کارروائی مکمل ٹھوس  شواہد کی بنیاد پر کی گئی ہے ۔ڈی سی سوات  نے بتایا کہ ملزمان  کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔

 

 

سوات میں ریسکیو حکام کے مطابق یکم جون سے  14 جون تک سوات کے مختلف  جنگلات اور پہاڑوں  آگ لگنے کے 74 کیسز رپورٹ ہوئے ۔

آگ سے متاثر ہونے والے علاقوں میں شامیلی اور بابوزی تحصیل میں محمد بیگ، کبل تحصیل، املوک درہ، بری کوٹ تحصیل میں منیار اور غالیگے، چارباغ تحصیل میں توہا اور خوازہ خیلہ تحصیل میں چن کولائی شامل ہے۔

اطلاعات کے مطابق  گزشتہ 15 دنوں میں  خیبر پختونخوا  کے جنگلات میں آتشزدگی کے 200 واقعات پیش آچکے ہیں ۔اس واقعات میں 10 افراد بھی جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

خیال رہے اس سے قبل بھی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کئی افراد کو جنگلات میں آگ لگانے کے الزام میں گرفتار کیا ہے ۔

سوات پولیس، ڈسٹرکٹ ایڈ منسٹر یشن ، محکمہ فارسٹ نے انٹیلی جنس  بیسڈ  اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے  25 سے زائد افراد کو گرفتار کیا تھا ۔ ملزمان  جنگلات کے قوانین کی دفعات کے تحت مقدمات بھی درج کیے گئے ہیں۔

متعلقہ تحاریر