گمبٹ گیس فیلڈ کی سالانہ مرمت، کراچی کو فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ
گمبٹ گیس فیلڈ کی سالانہ ٹرن آراؤانڈ کے باعث گیس پریشر میں کمی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے

گمبٹ گیس فیلڈ کی سالانہ مرمت کے باعث کراچی میں گیس سپلائی میں کمی کے باعث کچھ علاقوں کو گیس پریشر میں کمی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے ۔
سوئی سدرن گیس کمپنی کے ترجمان کے مطابق آج رات سے پاکستان پیٹرلیم لیمٹڈ کی ملکیت گمبٹ گیس فیلڈ آئندہ 15 روز کے لیے سالانہ ٹرن آراؤانڈ پر چلی جائے گی جس کے باعث پریشر میں کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
صوبہ سندھ کے ضلع گھوٹکی سے گیس کے وسیع ذخائر برآمد، او جی ڈی سی ایل
ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق گمبٹ گیس فیلڈ کے سالانہ ٹرن آراؤانڈ پر جانے کے باعث ایس ایس جی سی کو گیس کی سپلائی تقریباً 40 سے 45 ایم ایم سی ایف ڈی تک کم ہو جائے گی۔
ترجمان ایس ایس جی سی نے بتایا کہ سپلائی میں کمی کے نتیجے میں شہر کے کچھ علاقوں کو کم پریشر کے مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہےتاہم گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کی سیکٹورل ترجیحی فہرست کے مطابق گھریلو صارفین سرفہرست ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
پیٹرول اور بجلی کے بعد گیس کی قیمتوں میں 45 فیصد اضافے کی منظوری
ترجمان کا کہنا تھا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی بجلی اور کھاد کے شعبوں کو سپلائی کم کرکے گیس کے استعمال کو معقول بنائے گی تاکہ گھریلو شعبے کو سہولت فراہم کی جاسکے۔
سوئی سدرن گیس کمپنی کے ترجمان نے بتایا کہ صارفین کسی قسم کی مشکل صورتحال میں کال سینٹر اور سوشل میڈیا ہینڈلز پر اپنی شکایات درج کر سکتے ہیں۔









