سربراہ پاک فضائیہ کا پاکستان نیوی وار کالج میں خطاب

ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے پاک بحریہ، مسلح افواج اور دوست ممالک کے افسران کو پیشہ ورانہ عملی اور فوجی تربیت فراہم کرنے پر پاکستان نیوی وار کالج کی خدمات کو سراہا۔

لاہور : ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہنا ہے کہ مسلح افواج ملک کے سرحدی دفاع اور خود مختاری کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔

چیف آف دی ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے پاکستان نیوی وار کالج لاہور میں 51ویں پی این اسٹاف کورس کی تقریب میں شرکت کی اور شرکاء سے خطاب کیا۔

یہ بھی پڑھیے

ملک میں مہنگائی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے، سالانہ شرح27.8فیصد تک جاپہنچی

اس موقع پر پی این وار کالج آمد پر کمانڈنٹ پاکستان نیوی وار کالج ریئرایڈمرل شفاعت علی خان نے ائیر چیف کااستقبال کیا۔

حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے پاکستان نیوی وار کالج کے ذریعہ فراہم کردہ معیاری تعلیم اور بہترین تربیت کو سراہا۔

پاک فضائیہ کے سربراہ نے ملک کی بحری سرحدوں کے  تحفظ کے لئے پاک بحریہ کی بیش قیمت خدمات کی بھی تعریف کی۔

موجودہ سیکیورٹی چیلنجز اورٹیکنالوجی میں ترقی پر بات کرتے ہوئے معزز مہمان نے کہا کہ جنگی ٹیکنالوجی میں تیزی سے رونما ہونے والی تبدیلیوں کے پیش نظر دفاعی پیداوار میں خودانحصاری ناگزیر ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مسلح افواج ملک کے سرحدی دفاع اور خود مختاری کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاک فضائیہ ایک پیشہ ورانہ فوج ہے جس میں ملک کے  خلاف ہونے  والی کسی بھی کاروائی کا بر وقت جواب دینے کی صلاحیت ہے۔

ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے پاک بحریہ، مسلح افواج اور دوست ممالک کے افسران کو پیشہ ورانہ عملی اور فوجی تربیت فراہم کرنے پر پاکستان نیوی وار کالج کی خدمات کو سراہا۔

متعلقہ تحاریر