سکھر میں جابجا غیرقانونی مویشی منڈیاں قائم، شہری اذیت میں مبتلا

سکھر میں قائم غیرقانونی مویشی منڈیوں میں جانوروں کی بلاخو ف فروخت جاری ہے

سکھر کی شہری انتظامیہ کی سست روی کے باعث مویشی منڈی کی نیلامی نہ ہوسکی  جس کے باعث  شہر میں جا بجا غیر قانونی مویشی منڈیاں قائم ہوگئیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عید قرباں  کے موقع پر سکھر انتظامیہ کی جانب سے مویشی منڈی لگانے کی نیلامی کی جاتی ہے لیکن عید قربان کے دن قریب آچکے ہیں اور سکھر انتظامیہ کی جانب سے ابتک مویشی منڈی کا اعلان نہیں کیا جا سکا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

انتظامیہ اور عوامی نمائندوں کی مجرمانہ غفلت سے سکھر گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا

شہر میں مویشی منڈی  کی نیلامی نہ ہونے کے باعث  عید الضحیٰ کی آمد کے ساتھ ہی شہر میں جگہ جگہ غیر قانونی مویشی منڈیا ں  لگائی جانے لگیں ہیں۔ غیر قانونی منڈیوں میں خریداروں کا  رش امنڈ آیا ہے ۔

سکھر اور اسکے گرد نواح سمیت دیگر شہروں سے تعلق رکھنے والے مویشی مالکان نے منڈی قائم نہ ہونے پر شہر کے مختلف علاقوں سمیت بازاروں میں از خود مویشی منڈیاں قائم کر دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

سندھ حکومت نے سکھر کے شہریوں سے مفت علاج کی سہولت چھین لی

سکھر شہر میں قائم غیرقانونی مویشی منڈیوں سمیت بازاروں میں جانوروں کی بلاخو ف و خطر فروخت جاری ہے  جبکہ دوسری جانب شہری و سماجی حلقوں میں اس حوالے سے تشویش پائی جا رہی ہے۔

 شہری و سماجی حلقوں نے سکھر انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے شہر میں قائم مویشی منڈیوں کو شہر سے باہر منتقل کیا جائے اورتجارتی و کاروباری مرکز سمیت سڑکوں پر مویشی کی خریداری اور فروخت پر پابندی عائد کی جائے۔

متعلقہ تحاریر