مودی کی اگنی پت اسکیم انکے گلے پڑگئی،  پورا بھارت سڑکوں پر آگیا

مرکزی حکومت کی  اگنی پت اسکیم کے خلاف  احتجاج کے دوران 3 افراد ہلاک جبکہ کئی زخمی ہوگئے

بھارت میں مرکزی حکومت کی  اگنی پت اسکیم کے خلاف نئی دہلی، لکھنو، بہار، ممبئی سمیت پور ملک میں شدید احتجاج کا سلسلہ آج چوتھے روز بھی جاری ہے ۔ پر تشدد مظاہروں کے باعث ملک بھر میں ریلوے کا نظام بند ہو کر رہ گیا ہے ۔

مودی سرکار کی  فوج میں بھرتی کے حوالے سے اعلان کی گئی اسکیم ان کے گلے پڑگئی ہے ۔ نئی دہلی سمیت  مختلف شہروں میں  مشتعل مظاہرین  نے سرکاری و نجی  املاک کو نذر آتش کردیا  ۔

یہ بھی پڑھیے

مودی سرکار نے مسلمان رہنما کا قانونی مکان غیرقانونی قرار دیکر مسمار کردیا

مودی سرکار کی  افواج  ہند میں   تقرری کی نئی اسکیم اگنی پت کے خلاف ملک کی مخلتف ریاستوں اور شہروں میں   پر تشدد احتجاج جاری ہے ۔ نئی دہلی میں دوران احتجاج پولیس کی فائرنگ سے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا جبکہ  متعدد زخمی ہوگئے ۔

ریاست اتر پردیش (یو پی)میں    اگنی پت اسکیم کے خلاف  نوجوانوں  سڑکوں پر آگئے ۔ مودی سرکار کی اسکیم کے خلاف احتجاج کے دوران متعدد ٹرینیں اور بسیں بھی نذر آتش کی گئیں۔  پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 100 سے زائد مظاہرین کو گرفتار بھی کیا ہے ۔

اگنی پٹ اسکیم کے خلاف تلنگانا میں احتجاج کے دوران شہر بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ کا نظام درھم برھم ہوگیا ۔ مظاہرین نے ریلوے اسٹیشن کو نذر آتش کرنے کی کوشش کی تاہم پولیس نے  ہوائی فائرنگ کرکے مظاہرین کو منتشر کردیا۔ فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ 13 زخمی بھی ہوئے ہیں۔

بھارتی وزیر دفاع کے مطابق  اگنی پت اسکیم ایک تعمیری اور تاریخی قدم ہے ۔اس اسکیم سے ہزاروں بے روزگاروں کو روزگار میسر آئے گا جبکہ  افواج ہند بھی مستحکم ہوگی ۔ اسکیم  کو غلط سمجھنے والی غلطی پر ہیں۔

بھارتی   آرمی چیف جنرل منوج پانڈے نے بتایا کہ اگلے 90 دنوں کے اندر اگنی پت اسکیم کے تحت تقرریاں شروع ہو جائیں گی۔

خیال رہے کہ  بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی حکومت نے افواج ہند میں بھرتی کے حوالے سے نئی اسکیم متعارف کروائی ہے ۔  جس کےتحت  نئی بھرتی 17 سے 21 برس کے درمیان ہوگی ۔انہیں 3 سال تک ماہانہ 30 ہزار جبکہ چوتھے سال میں 40 ہزار تنخواہ دی جائی گی ۔

مودی سرکار کی اگنی پت اسکیم  کے تحت دفاعی  پالیسی میں اہم تبدیلیاں لائی جائیں گے جبکہ اس اسکیم سے فوج میں دفاعی بجٹ بھی کم ہو جائے گا ۔

متعلقہ تحاریر