وی لاگر حنا دانیال ملک کی بہن نے انکے انتقال کی وجوہات بتادیں
حنا دانیال نے وی لاگز سے مقامی تاجروں دکانداروں اور کاروباری حضرات کی تشہیر کرکے شہرت حاصل کی

یوٹیوبر، ٹک ٹاکر اور وی لاگر حنا دانیال ملک انتقال کرگئیں ہیں۔ حنا دانیال نے اپنے وی لاگز کے ذریعے مقامی تاجروں دکانداروں اور کاروباری حضرات کی تشہیر کرکے شہرت حاصل کی تھی۔
سوشل میڈیا پر حنا دانیال کی موت کی خبر تیزی سے وائرل ہوئی ۔سوشل میڈیا پر کچھ صارفین ن ےدعویٰ کیا کہ حنا ایک ٹریفک حادثے میں جان کی بازی ہار گئیں تاہم ان کی بہن نے ایک وڈیو پیغام میں حنا کے انتقال کی اصل وجوہات بتادی ۔
یہ بھی پڑھیے
معروف ٹک ٹاکر دنانیر مبین بھی مہنگائی سے پریشان
حنا دانیال کی بہن اور ان کے شوہر نے اپنے وڈیو پیغام میں بتایا کہ ان کا انتقال ٹریفک حادثے کے باعث نہیں ہوا بلکہ وہ برین ہیمرج کی وجہ سے جہاں فانی سے کوچ کر گئیں ہیں۔
حنا دانیال کی بہن حرا انیس نے بتایا کہ میری بہن کا انتقال 11 جون کو ہوا تھا تاہم صدمے میں ہونے کے باعث ان کے فالورز کو جواب نہیں دے پارہے تھے ۔
حرا نے بتایا کہ حنا کو برین ہیمرج ہوا انہیں فالج کی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ۔ جہاں ایمرجنسی وارڈ میں ان کے بہت سارے ٹیسٹس اور سی ٹی اسکین کیا گیا۔اسپتال میں کوئی سینئر ڈاکٹر موجود نہیں تھا ۔
حرا انیس نے کہا کہ اسپتال انتظامیہ نے 11 لاکھ روپے جمع کروانے کا کہا تاہم انتظامیہ کو سمجھنا چایئے تھا کہ اتنی بڑی رقم ہر وقت پاس موجود نہیں ہوتی ۔انہوں نے ڈاکٹرز کے رویے کو بے حسی پر مبنی قرار دیا ۔
خیال رہے کہ حنا دانیال ملک نے سوشل میڈیا ایپ پر مقامی تاجروں، دکانداروں کی مفت تشہیر شروع کی تاہم مشہور ہونے کے بعد وہ پیسوں کے عوض مختلف برانڈ کی تشہیر کررہی تھیں اور سوشل میڈیا پر مشہور ہوگئیں تھی ۔









