عالمی مارکیٹ میں تیل سستا، کیا پاکستان میں بھی قیمتوں میں کمی آئے گی؟

امریکی خام تیل کی قیمت میں 14 فیصد اور برینٹ کی قیمت میں 12 فیصد کمی واقع ہوئی ہے

بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی کی قیمت 3 ڈالر کم ہوکر 103 ڈالر فی بیرل جبکہ امریکی تیل 106 ڈاکر فی بیرل ہوگیا۔ برینٹ کروڈ آئل کی قیمت کمی کے بعد 109 ڈالر فی بیرل پر آگئی۔

مارکیٹ مبصرین کے مطابق امریکی خام تیل کی قیمت میں 14 فیصد اور برینٹ کی قیمت میں 12 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ بین الاقوامی قیمتوں میں کمی سے حکومت کو یکم جولائی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے میں مدد ملے گی۔

یہ بھی پڑھیے

روس  نے یوکرین جنگ کے 100 دن میں تیل کی بر آمدات سے 98 بلین ڈالر کمالیے

پیٹرولیم مارکیٹ مبصرین نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمت اپنی بلندی سے گرنا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ یکم جولائی سے پی ایل اور سیلز ٹیکس کی ضرورت نہیں ہے جبکہ آئی ایم ایف کا بنیادی مقصد یہ رہا ہے کہ حکومتی خسارہ کم کیا جائے اور بھاری سبسڈی نہ دی جائے۔

ماہرین کے مطابق اگر ہم ریفائنری کی سابقہ ​​قیمت سے 10 فیصد کمی ہوئی تو اس  کا مطلب ہے  قیمت میں 22 روپے فی لیٹر کمی کی گنجائش ہے۔ مبصرین نے کہا کہ مہنگائی کوکنٹرول کرنے کے لیے مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہ کی جائے۔

پیٹرولیم مارکیٹ کے مبصرین نے بتایا کہ پیٹرول کی آخری ایکس ریفائنری قیمت 15 جون تک 220 روپے تھی۔قیمت فروخت 234 تھی جس میں ڈیلرز اور او ایم سی کے مارجن کے طور پر 14 روپے شامل ہیں جبکہ حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 24 روپے فی لیٹر اضافہ کیا۔

ماہرین  کے مطابق آئی ایم ایف نے محصولات بڑھانے کے لیے سیلز ٹیکس اور پی ایل لگانے کی تجویز پیش کی جبکہ  خام تیل کی قیمتوں میں کمی سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیے بغیر حکومت موجودہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے سیلز ٹیکس اور پی ایل آسانی سے وصول کر سکتی ہے۔

متعلقہ تحاریر