تحریک انصاف اور فوج کے درمیان برف پگھلنا شروع ہوگئی، اعجاز الحق
اعجاز الحق کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف اور فوج کے درمیان تعلقات بہتر بنانے کی کوشش میں مصروف ہوں

مسلم لیگ( ضیا) کے سربراہ اعجاز الحق کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف اور فوج کے درمیان تعلقات بہتر بنانے کی کوشش میں مصروف ہوں۔ دونوں طرف سے برف پگھلنا شروع ہوگئی ہے ۔
نجی ٹی وی چینل پرایک انٹرویو میں پی ایم ایل زیڈ کے سربراہ اعجازالحق نے کہا کہ کوشش ہے وطن عزیز کی خاطر تحریک انصاف اور فوج کے درمیان معاملات بہتر ہوں۔اس حوالے سے مسلسل کوشش کررہا ہوں۔ نظر آتا ہے کہ دونوں اطراف برف پگھل رہی ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
سابق وزیر اعظم عمران خان کے احساس پرگرام کی بین الاقوامی سطح پر پذیرائی
ضیا لیگ کے سربراہ نے عمران خان سے ملاقات کے حوالے سے کہا کہ سربراہ پی ٹی آئی کو مشورہ دیا ہے کہ متقدر حلقوں سے تعلقات بحال کیے جائیں ۔عمران خان کی جانب سے فوج کے حوالے سے مثبت پیغام دیا گیا ہے ۔حالات سدھارنے کا کام تمام ادارے سب کو ساتھ بٹھا کر کرسکتے ہیں۔
نوازشریف کو پوچھیں اسٹیبلشمنٹ سےحالات بہترکیسےکیے،میں کریڈٹ نہیں لیناچاہتا،ادارےپرتنقید ہوتوتکلیف ہوتی ہےجسکےلیےاینیٹی بائیوٹک نہیں تو پیناڈول لیتاہوں،حکومت کی ایجنسیوں نے خان سےملاقات کےبعد میری جاسوسی شروع کی،اب بھی کوئی گھر کےباہر موجود ہو،میرے فون ٹیپ ہورہےہیں،اعجاز الحق2/3 pic.twitter.com/dQfVQZzjQ3
— Naeem Ashraf Butt (@naeemashrafbut3) June 22, 2022
اعجازالحق کا کہنا تھا کہ پشاورمیں چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد انٹیلیجنس بیورو (آئی بی ) نے میری جاسوسی شروع کردی ۔ ہوسکتا ہےکہ اسوقت میرےگھر کےباہر بھی کوئی میری جاسوسی کررہا ہو۔
پی ایم ایل زیڈ کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ ملکی اداروں کا احترام کرتے ہیں ان پر تنقید ہو تو مجھے تکلیف ہوتی ہے۔حالات مزید خرابی کی جانب گئے تو ملکی اداروں کا نقصان ہوگا اور دشمن یہی چاہتا ہے ۔
اعجازالحق نے دعویٰ کیا کہ بجٹ کی منظوری کے بعد مثبت پیش رفت کا امکا ن ہے تاہم ابھی فیصلہ کرلیا جائے تو ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچ جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ایسا نگراں سیٹ اپ آئےجو معاشی ریفارمز اورشفاف الیکشنزکرائے۔
مسلم لیگ( ضیا) کے سربراہ اعجازالحق موجودہ حکومت صرف 2 ووٹ پر قائم ہے اسے فارغ کرنا دو منٹ کا کام ہے۔ آج چوہدری شجاعت یا ایم کیوایم پیچھے ہوجائے تو یہ حکومت کہاں ہوگی ۔









