20 کروڑ مالیت کی نایاب چیتا چھپکلیوں کی بیرون ملک ا سمگلنگ ناکام

وائلڈ لائف خیبر پختونخوا نے نایاب چھپکلیوں کو اسمگل کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا

 محکمہ وائلڈ لائف خیبر پختونخوا نے نایاب چھپکلیوں کو اسمگل کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزمان سے لیپرڈ گیکو نامی 15 نایاب   چھپکلیاں برآمد کرلی گئیں ہیں۔

ترجمان وائلڈ لائف خیبر پختونخوا کے مطابق محکمہ جنگلی حیات نے  لیپرڈ گیکو نامی 15 نایاب چھپکلیوں کی بیرون ملک اسمگلنگ ناکام بنادی ہے ۔  محکمہ جنگلی حیات کی ٹیم نے نایاب چھپکلیوں کی بیران ملک اسمگلنگ میں ملوث 2 ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

سوات کے جنگلات کو نذر آتش کرنے والے ملزمان پکڑے گئے

ترجمان محکمہ جنگلی حیات کے مطابق کارروائی داتا ٹول پلازہ پر ناکہ بندی کے دوران کی گئی۔ ملزمان کی سوزوکی کی تلاشی لی گئی، تو اس دوران 15 قیمتی اور نایاب چھپکلیاں برآمد کی گئیں ۔ بر آمد کی گئی لیپرڈ گیکو نامی چھپکلیاں بیرون ملک سمگل کی جارہی تھیں۔

 

ملزمان نے  دوران تفتیش انکشاف کیا کہ چھپکلیاں ایبٹ آباد اور حویلیاں کے مختلف پہاڑوں اور جنگلات سے پکڑی گئی تھیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف وائلڈ لائف اینڈ بائیو ڈائیوسٹی ایکٹ 2015 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ چیتا چھپکلیاں کا رینگنے والے حشرات الارض میں ہوتا ہے  جوکہ تیزی سے معدوم ہوتی جارہی ہیں۔ چیتا چھپکلیاں افغانستان، ایران، پاکستان، ہندوستان اور نیپال کے چٹانی خشک گھاس کے میدانوں اور صحرائی علاقوں میں رہتی ہے۔

 

چائنا نایاب چیتا چھپکلیوں کا سب سے بڑا خریدار ہے جہاں اس کی موجودہ قیمت 30 ڈالر فی گرام سے شروع ہوتی ہے اور 1000 ڈالر تک پہنچ جاتی ہے۔

متعلقہ تحاریر