امریکی سپریم کورٹ نے گن کنٹرول کا بل ایک گھنٹے میں کالعدم قرار دیدیا
صدر جو بائیڈن نے کہاکہ گن کنٹرول بل کو کالعدم دینا آئین و قانون دونوں سے متصادم ہے

امریکی سینیٹ نے اسلحے پر پابندی کا بل پاس کرلیا ہے ۔ گن کنٹرول بل کو گزشتہ 3 دہائیوں کے دوران اسے ایک بہترین اقدام قرار دیا جا رہا تھا تاہم امریکی سپریم کورٹ نے بل کو کالعدم قرار دے دیا ۔
امریکی سینیٹ میں گن کنٹرول بل پر حکمران جماعت ڈیموکریٹس کو اپوزیشن ریپبلکنز کے 15 ارکان کی حمایت بھی حاصل رہی ۔گن کنٹرول بل 65 ووٹوں سے منظور ہو جبکہ مخالفت میں 33 ووٹ آئے ۔
یہ بھی پڑھیے
برطانیہ کی جولین اسانج کو امریکا کے حوالے کرنے کی منظوری
امرکی سپریم کورٹ نے سینیٹ سے پاس ہونے والے گن کنٹرول بل کو اگلے ہی گھنٹے کالعدم قرار دے دیا ۔ عدالتی حکم نامے میں کہا کہ اپنے دفاع کیلئےشہریوں کواسلحہ رکھنے کا حق ہے ۔
امریکی عدالت نے گن کنٹرول بل کو آئین سے متصادم قرار دیتے ہوئے فیصلہ سنایا کہ امریکی آئین عوام کو اسلحہ رکھنے اور اپنے دفاع کے لیے استعمال کا مکمل حق دیتا ہے ۔
گن کنٹرول بل پرعدالتی فیصلے پرت اپنے ردعمل میں صدر جو بائیڈن نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے مایوسی ہوئی ۔ فیصلہ آئین و قانون دونوں سے متصادم ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
سی این این کے نئے چیف نے بریکنگ نیوز ٹکرز چلانے سے روک دیا
واضح رہے کہ گن کنٹرول بل کو کانگریس کے بعد ایوان نمائندگان کی منظوری درکار ہوگی ۔ اس کے بعد صدر جو بائیڈن اس پر دستخظ کرے گے جس کے بعد بل باقاعدہ قانون بن جائے گا ۔
خیال رہے کہ فائرنگ کے واقعات میں امریکا میں سالانہ سیکڑوں افراد جان کی بازی ہار جاتے ہیں۔ رواں سال کے پہلے 6 ماہ میں 18 ہزار افراد فائرنگ کے مختلف واقعات میں ہلاک چکے ہیں۔









