عزیر یونس کا اسحاق ڈار کو  معاشی معاملات پر خاموش رہنے کا مشورہ

عزیر یونس کے مطابق روپے کو مستحکم کرنے کا یہ جنون  ہی معیشت کی موجودہ تباہ حالی کی جزوی  وجہ ہے

بین الاقوامی مالیاتی امور کے ماہر عزیر یونس  کا کہنا ہے کہ سابق وزیر خزانہ اسحا ق ڈار،  وزیراعظم شہباز شریف کو معاشی مشورے دینے سے پرہیز کریں ۔

عزیر یونس نے انگریزی اخبار دی نیوز میں شائع ہوئی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کی کی ایک خبر کا لنک شیئر کیا جس میں انہوں نے  کہا ہے کہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار موجودہ حکومت کو معاشی بحران سے نمٹنے کیلئے رہنمائی فراہم کررہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیے

مفتاح اسماعیل بتائیں آئی ایم ایف سے ڈیڑھ دن میں قرض کیسے ملے گا ۔ ؟

بین  الاقوامی مالیاتی امور کے ماہر عزیر یونس نے  خبر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صرف یہ تبصرے  ہی مارکیٹ میں خوف و ہراس پھیلانے کے لیے کافی ہیں۔ اسحاق ڈار ایک ایٹمی ملک کے وزیر اعظم کو معاشی مشورے دینا بند کردیں۔

 

بین  الاقوامی مالیاتی امور کے ماہرعزیر یونس نے کہا کہ اللہ سے رحم طلب کرتے  ہوئے کہا کہ روپے کو مستحکم کرنے کا یہ جنون  ہی معیشت کی موجودہ تباہ حالی کی جزوی  وجہ ہے ۔

واضح رہے کہ نجی ٹی وی کے  پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اسحاق  ڈار اس وقت پاکستان کے حالات سے واقف ہیں۔ نون لیگ  کے مالیاتی اسحاق ڈار معاشی بحران سے نمٹنے میں حکومت کی رہنمائی کر رہے ہیں۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ اتحادی حکومت کے ابتدائی دنوں سے لندن میں موجود  اسحاق ڈار   حکومت کو معاشی امور پر  مشورے دے رہے ہیں۔وہ معاشی معاملات پر بہت متحرک تھے ۔

متعلقہ تحاریر