واوا کارز نے پاکستان میں اپنے آپریشن بند کردیئے
آئن لائن ادارے واوا کارز نے تمام ملازمین نوکریوں سے فارغ کردیا
استعمال شدہ کاروں کی خرید و فروخت کے آئن لائن ادارے واوا کارز نے پاکستان میں اپنے تمام آپریشن بند کردیئے ہیں جبکہ ملازمین کو بھی نوکریوں سے برخاست کردیا گیا ہے ۔
واوا کارز نے اپنی ویب سائٹ پرایک پیغام میں بتایا کہ آئن لائن تجارتی پلیٹ فارم نے پاکستان میں اپنے تمام آپریشنز مستقبل طور پر بند کر دیا ہے ۔ کمپنی نے پاکستان میں اپنے آپریشنز بند کرنے پر افسوس کا اظہار بھی کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
عزیر یونس کا اسحاق ڈار کو معاشی معاملات پر خاموش رہنے کا مشورہ
واوا کارز نے پاکستان میں اپنے آپریشن بند کرنے سے قبل ملازمین کو بھی نوکریوں سے برخاست کردیا تھا تاہم کمپنی میں اس حوالے سے کوئی وجوہات نہیں بتائیں۔
ڈچ توانائی کے ادارے "ویٹول” کے تعاون سے چند برس پاکستان میں اپنی آئن لائن سروسز شروع کرنے والے واوا کارز نے گزشتہ سال اکتوبر میں اپنے بی سیریز راؤنڈ میں 5 کروڑ ڈالر کا منافع بھی کمایا تھا۔
واوا کارز نے 8 ماہ قبل بی سیریز راؤنڈ میں10 ہزار سے زائد گاڑیاں فروخت کرنے کا دعویٰ بھی کیا تھا۔ 2019 میں بھی کمپنی نے منافع کمایا تھا تاہم اس رقم کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
غیرملکی امداد پر چلنے والے 43 فیصد منصوبے تاخیر کا شکار
خیال رہے کہ عالمی کساد بازار اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے پناہ اضافے کے بعد ملک میں بہت سی آئن لائن کاروباری کمپنیز نے اپنے ملازمین کو نوکریوں سے نکالتے ہوئے کام کے دائرہ کار میں کمی کردی ہیں ۔