افغان کرکٹر راشد خان کی زلزلہ متاثرین کی مدد کی ا پیل

راشد خان نے  دنیا بھر کے کرکٹرز سے  زلزلہ متاثرین کی امداد کے لیے فنڈ ریزنگ مہم  شروع کرنے کی درخواست کی

افغانستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد خان نے افغان زلزلہ متاثرین کے لیے امداد کی اپیل کردی ہے۔ انہوں  نے پاکستانی اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی سے بھی درخواست کی ہے کہ نیک کام کیلئے آگے آئیں۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک وڈیو پیغام میں افغان کرکٹر راشد خان نے  زلزلہ متاثرین کی امداد کے لیے امداد جمع (فنڈ ریزنگ) کی مہم کا آغاز کرنے  کی اپیل کی ۔

یہ بھی پڑھیے

افغانستان میں خوفناک زلزلہ ، ہزار سے زائد افراد جاں بحق، سیکڑوں زخمی

انہوں نے پاکستانی اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی ، بھارتی کھلاڑی ہرڈک پانڈیا اور ویسٹ انڈیز کے  کھلاڑی ڈرائن براوو سے درخواست کی کہ افغان زلزلہ متاثرین کی  امداد کے لیے آگئے آئیں۔

 

افغان کرکٹر نے ویڈیو پیغام میں امداد بھیجنے کے لیے ’بیک ایون سٹرونگر‘ نامی ویب سائٹ  کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ یہاں اب تک 21 ہزار پاؤنڈز سے زائد رقم جمع ہو چکی ہے۔

افغان کرکٹر راشد خان کی اپیل پر تاحال کسی کرکٹر نے جواب نہیں دیا تاہم اس سے قبل پاکستان اسٹار کرکٹر شاہد آ فریدی نے ٹوئٹر پر پشتو زبان میں افغان زلزہ متاثرین کی مدد کی درخواست کی ۔

 

 

شاہد آفریدی نے لکھا کہ  افغانستان میں زلزلے کی وجہ سے ہمارے    بھائی، بہن  اور بہے سے بچے شہید ہوگئے ہیں ۔انہوں نے فلاحی تنظیموں سے اپیل کی  ہے کہ زلزلہ متاثرین کی فوری مدد کریں۔

خیال رہے کہ رواں ماہ 22 جون کو  منگل اور بدھ کی درمیانی شب افغانستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے نتیجے میں ایک ہزار سے زائد افراد جاں بحق جبکہ 25 ہزار سے زائد زخمی ہوئے ۔

افغان خبر رساں ایجنسی  کے مطابق زلزلے نے سب سے زیادہ نقصان صوبے پکتیکا  کو پہنچایا   جہاں سب سے زیادیا ہلاکتیں ریکارڈ کی گئیں ۔

متعلقہ تحاریر