خوبرو اداکارہ تبو کے غیر شادی شدہ ہونے کی وجہ کون ہے ؟
تبو نے کہا کہ امید ہے کہ اجے دیوگن اپنی حرکتوں پر توبہ کرے گا
معروف بھارتی ادا کارہ تبو کہتی ہیں کہ میرے غیر شادی شدہ اور سنگل ہونے کی بنیادی وجہ اجے دیوگن ہے۔ مجھے امید ہے ایک دن اجے دیوگن اپنے کیے پر پچھتائے گا ۔
بالی وڈ کی مشہوراداکارہ تبو نے اپنے غیر شادی شدہ ہونے کی وجہ اجے دیوگن کو قراردیتے ہوئے کہا کہ اگر میں آج سنگل ہوں تو یہ اجے دیوگن کی وجہ سے ہے۔ مجھے امید ہے کہ وہ اپنی حرکتوں پر توبہ کرے گا اور اپنے کیے پر پچھتائے گا۔
یہ بھی پڑھیے
ٹرولز نے عرفی جاوید کو میا خلیفہ کی بہن قرار دے دیا
بالی وڈ کی پرکشش 51 سالہ اداکارہ تبو حال ہی میں ایک انٹرویو میں اپنے اوراجے دیوگن کے تعلقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ اجے میرے کزن سمیر کا آریہ کا بیسٹ فرینڈ اور پڑوسی تھا ۔ اجے دیوگن اور سمیر سے میری دوستی تھی ۔
تبو نے کہا کہ جب میں چھوٹی تھی جو سمیر اور اجے دونوں میری جاسوسی کرتے رہتے تھے ۔ یہ دونوں اگر کسی لڑکے کو مجھ سے باتیں کرتا دیکھ لیتے تو انہیں مارتے اور دھمکیاں دیتے دوبارہ بات نہیں کرنا ورنہ اور پٹو گے ۔
تبو نے دونوں کو بدمعاش کہتے ہوئے کہا کہ اگر آج میں غیر شادی شدہ ہو تو اس کی وجہ اجے دیوگن ہے ۔مجھے امید ہے وہ اپن وہ توبہ کرے گا اور اپنے کیے پر پچھتائے گا۔
خیال رہے کہ بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ تبو کا نام تبسم فاطمہ ہاشمی ہے۔ وہ 1970 میں پیدا ہوئی۔ تبو کو تیلگو، ملیالم، بنگالی اور مراٹھی زبانوں پر عبور حاصل ہے ۔
حکومت ہند نے تبو کو2011 میں بھارت کا چوتھے بڑے شہری اعزاز پدم شری سے نوازا تھا جبکہ وہ 2 نیشنل فلم فیئر ایوارڈ سمیت متعدد ایوارڈ جیت چکی ہیں۔