سکریٹری جنرل نیٹو کا فوجیوں کی تعداد 3 لاکھ تک بڑھانے کا اعلان
سکریٹری جنرل نیٹو کے مطابق نیٹو کی کوئیک ری ایکشن فورس، نیٹو رسپانس فورس کے پاس اب تک تقریباً 40 ہزار فوجی ہیں

نیٹو کے سکریٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ کا کہنا ہے کہ نیٹو جلد اپنی افواج کی تعداد کو 3 لاکھ تک بڑھا دے گا ۔
میڈرڈ میں نیٹو سربراہی اجلاس کے قبل میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں سیکریٹری جنرل جینز اسٹولین برگ نے کہا کہ نیٹو اپنی افواج کی تعداد کو بڑے پیمانے پر 300,000 تک بڑھا دے گا۔
یہ بھی پڑھیے
امریکی سپریم کورٹ نے گن کنٹرول کا بل ایک گھنٹے میں کالعدم قرار دیدیا
انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ "ہم نیٹو کی رسپانس فورس کو تبدیل کردیں گے جبکہ اعلیٰ معیار پر تیار کی گئی افواج کو 3 لاکھ سے زائد کریں گے ۔
نیٹو کے سکریٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ کے مطابق نیٹو کی کوئیک ری ایکشن فورس، نیٹو رسپانس فورس کے پاس اب تک تقریباً 40 ہزار فوجی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ اتحادی واضح طور پر بیان کریں گے کہ روس ہماری سلامتی، ہماری اقدار، قوانین پر مبنی بین الاقوامی نظام کے لیے براہ راست خطرہ ہے۔ نیٹو روس کے حوالے سے اپنا لہجہ تبدیل کرے گا ۔
واضح رہے کہ تنظیم شمالی اوقیانوس معاہدہ دنیا کے بڑے بین الاقوامی اداروں میں سے ایک ہے۔ یہ ایک سیاسی اور عسکری اتحاد ہے جویورپ اور شمالی امریکہ کے 30 رکن ممالک کو یکجا کرتا ہے۔
یہ ممالک سلامتی اور دفاع کے شعبے میں تعاون کرنے کےلئے اکٹھے ہوتے ہیں۔ اس حوالے سے، نیٹوسیاسی اور سلامتی کے تعاون کے لئے ان دو براعظموں کے درمیان ایک منفردرابطہ فراہم کرتا ہے۔









