امیر ترین ایشیائی گوتم اڈانی کا سالگرہ پر 7.7 ارب ڈالر عطیہ کرنے کا اعلان

گوتم اڈانی فاؤنڈیشن 7.7 ارب ڈالر کی خطیر رقم بھارت کے دیہی علاقوں میں صحت و تعلیم اور سماجی ترقی کیلئے استعمال کرے گی

ایشیا کے امیر ترین شخص بھارتی شہری گوتم اڈانی نے اپنی 60 ویں سالگرہ پر 7.7 ارب ڈالر عطیہ کرنے کا اعلان کردیا۔ گوتم اڈانی اور انکے خاندان نے ان کی 60 ویں سالگرہ اور والد شانتی لال اڈانی کی صد سالہ پیدائش کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے سماجی مقاصد کے لیے7.7  ارب  ڈالر سماجی  خدمات کے لیے عطیہ کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

گوتم اڈانی  کی جانب عطیہ کیے گئے سات اعشاریہ 7 ارب ڈالر اڈانی فاؤنڈیشن کے ذریعے بھارت کے دیہی علاقوں میں  صحت کی دیکھ بھال، تعلیم اور ہنر کی ترقی کے شعبوں میں خیراتی سرگرمیوں کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیے

جنوبی کوریا میں ہوٹل کا چوکیدار موبائل ایپ بناکر ارب پتی بن گیا

گوتم اڈانی کے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ بڑے پروجیکٹ کی منصوبہ بندی اور اس پر عمل درآمد میں  اڈانی فاؤنڈیشن سے ہمیں ان پروگراموں کو منفرد طریقے سے تیز کرنے میں مدد ملے گی۔

گوتم اڈانی کے  فراخدلانہ عطیے نے انہیں ان چند ہندوستانی ارب پتیوں میں شامل کیا جنہوں نے اپنی دولت کا کچھ حصہ انسان دوستی کے لیے وقف کر رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ایلو ن مسک  کے ستارے گردش میں آگئے، 258 ارب ڈالر ہرجانے کا مقدمہ دائر

خیال رہے کہ گوتم اڈانی بھارت کے ارب پتی صنعت کار ہیں جو اڈانی گروپ کے صدر نشین اور بانی ہیں۔ اڈانی گروپ  بھارتی گجرات میں مختلف النوع  کاروبار کرتا ہے۔ فوربز کے مطابق اڈانی خاندان کے90بلین ارب ڈالر  اثاثے ہیں ۔

متعلقہ تحاریر